Scentat pakiistan

اسلام آباد  (ویب ڈیسک)

ایسے اقدامات کو فرانسیسی حکومت کی سرپرستی افسوسناک ہے، گستاخانہ خاکوں کی اشاعت سے کروڑوں مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی ہے۔ قرارداد کی کاپی پاکستان میں تعینات سفیر کے حوالے کی جائے گی۔ قراردادا کا متن

  سینیٹ میں فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کیخلاف مذمتی قرارداد منظور کرلی گئی، ایسے اقدامات کو فرانسیسی حکومت کی سرپرستی افسوسناک ہے، گستاخانہ خاکوں کی اشاعت سے کروڑوں مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی ہے۔ قرارداد کی کاپی پاکستان میں تعینات سفیر کے حوالے کی جائے گی۔چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیرصدارت اجلاس ہوا۔
اجلاس میں فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کیخلاف مذمتی قرارداد منظور کی گئی۔ قرارداد قائد ایوان ڈاکٹر شہزاد وسیم نے پیش کی۔ قرارداد میں کہا گیا کہ ایسے اقدامات کو فرانس کی حکومت کی سپورٹ حاصل ہونا افسوسناک ہے گستاخانہ خاکوں کی اشاعت سے کروڑوں مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی ہے۔قرارداد کی کاپی پاکستان میں تعینات سفیر کے حوالے کی جائے گی۔
اجلاس میں تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی نے کہا کہ فرانس میں ہونے والے واقعات سے مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی۔ن لیگ کے سینیٹر مشاہداللہ خان نے کہا کہ دنیا میں سب سے بڑی زیادہ آبادی مسیحیوں کی ہے، فرانس میں بھی مسیحی آبادی زیاد ہ ہے۔ہمیں اس حوالے سے مسیحی برادری سے بات کرنی چاہیے۔اگر عالم اسلام فرانسیسی مصنوعات کا بائیکاٹ کرتا ہے تو فرانس کو تکلیف پہنچے گی۔
اس حوالے سے مسیحی برادری کو بھی اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ فرانسیسی اقدام پر وزیراعظم عمران خان نے جس طرح آواز اٹھائی ہے اس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔وزیراعظم نے فرانسیسی صدر کے نام بڑا واضح پیغام دیا ہے۔وزیراعظم نے فیس بک کے مالک کے نام بھی ایک خط لکھا ہے، جس میں وزیراعظم نے مطالبہ کیا کہ سوشل میڈیا پر اسلامو فوبیا پر پابندی عائد کی جائے۔
عمران خان نے اقوام متحدہ کے اجلاس میں بھی اسلاموفوبیا پر بات کی۔پارلیمنٹ کو چاہیے کہ اس مسئلے پروزیراعظم کے ساتھ کھڑی ہوجائے۔جمعیت علماء اسلام ف کے رہنماء سینیٹر عطاء الرحمان نے کہا کہ فرانسیسی سفیروں کو فوری واپس بھیجا جائے۔سفارتخانہ اس وقت تک نہیں کھلنا چاہیے جب تک فرانسیسی حکومت معافی نہ مانگے۔پاکستان پر دہشتگردی کا الزام لگتا رہا، یورپ میں قانون ہے کہ کسی بھی پیغمبر کی توہین کی سزا موت ہوگی۔