سری نگر (ویب ڈیسک)
مقبوضہ جموں کشمیر کے انگریزی اخبارگریٹر کشمیر کے دفتر پراین آئی اے کا چھاپہ
 اے ایف اے ڈی کے چیرمین پرویز امروز اور یوسف صوفی کے گھر پر بھی چھاپہ
 بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر کے دارلحکومت سری نگرکے مضافات  میں2 کشمیری نوجوانوں کو گولی مار کر شہید کر دیا ہے ۔ بھارتی فوج کی بھاری جمعیت نے سرینگر کے مضافات میں واقع ماچھوا علاقے کا محاصرہ کر لیا تھا ۔ دوران محاصرہ بھارتی فوج کی  50راشتریہ رائفلزآر آر، سی آر پی ایف اور پولیس کے سپیشل آپریشن گروپ نے تلاشی مہم شروع کی ۔ بدھ کی صبح باغ مہتاب میں دو نوجوانوں کو گولی  مار دی گئی ۔ کے پی آئی کے مطابق بدنام زمانہ  بھارتی  تحقیقاتی  ایجنسی(این آئی اے)نے سری نگر ، بانڈی پورہ  میں درجن سے زیادہ  علاقوں میں چھاپے مارے۔این آئی اے نے سری نگر کے سونوار ، نوا کدال ، نہرو پارک اور پرتاپ پارک کے علاقوں پر چھاپہ مارا ہے۔ مقبوضہ کشمیر کے انگریزی اخبارگریٹر کشمیر  کے دفتر پر بھی چھاپہ مارا ہے ۔این آئی اے کی چھاپہ مار ٹیم کے ساتھ  بھارتی فورسز کی بھاری جمعیت بھی تھی ۔   مقبوضہ کشمیر میںجبری  طور پر لاپتہ کیے گئے شہریوں کے حقوق کی تنظیم  اے ایف اے ڈی کے چیرمین پرویز امروز کے گھر پر بھی چھاپہ مار اگیا ۔ بتایا گیا ہے کہ ان کے گھر  سے  ستاویزات قبضے میں لے لی گئی ہیں۔بانڈی پور میں  تحریک حریت رہنما محمد یوسف صوفی کے گھر پر بھی چھاپہ مارا۔ترال میں قائم ایک سی آر پی ایف کیمپ میں سیڑھیوں سے پیر پھسلنے کے بعد نیچے گر جانے سے  چندرپال نامی   اہلکار   کی موقع پر ہی موت ہوگئی.