چودھری شجاعت حسین کی عیادت کیلئے مولانا فضل الرحمن، صادق سنجرانی، اسد قیصر، جام کمال کے فون، جہانگیر ترین، فیصل سبزواری کی بھی آمد

چودھری پرویزالٰہی، وجاہت حسین، مونس الٰہی، سالک حسین، شافع حسین، حسین الٰہی سے آنے والوں کا نیک خواہشات کا اظہار، قاری حنیف جالندھری نے خصوصی دعا کروائی

آنے اور ٹیلیفون کرنے والوں میں راجہ پرویزاشرف، ڈاکٹر بابر اعوان، طارق بشیر چیمہ، قاسم سوری، راجہ بشارت، ڈاکٹر یاسمین راشد، سلیم بریار بھی شامل ہیں

لاہور (ویب ڈیسک ) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیر اعظم چودھری شجاعت حسین کی سروسز ہسپتال میں عیادت کیلئے مختلف سیاسی جماعتوں کے اہم رہنمائوں اور سماجی شخصیات کی آمد کا سلسلہ جاری ہے جبکہ متعدد سیاسی رہنمائوں نے ٹیلیفون پر ان کی عیادت کی جن میں جے یو آئی و پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی، سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز، وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال، ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ خالد مقبول صدیقی، سابق وزیراعظم راجہ پرویزاشرف، وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر بابر اعوان شامل ہیں۔ ہسپتال آنے والی شخصیات نے وہاں موجود سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی، چودھری وجاہت حسین، مونس الٰہی، چودھری شافع حسین، چودھری سالک حسین اور حسین الٰہی سے چودھری شجاعت حسین کی صحت کے بارے میں دریافت کیا اور ان کی جلد صحت یابی کیلئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔ وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے سیکرٹری جنرل قاری حنیف جالندھری نے خصوصی دعا کروائی۔ ہسپتال آنے والوں میں جہانگیر خان ترین، ان کے صاحبزادے علی ترین، وفاقی وزیر ہائوسنگ طارق بشیر چیمہ، ایم کیو ایم پاکستان کے فیصل سبزواری، اسحاق خان خاکوانی، میجر (ر) طاہر صادق، صوبائی وزراء محمد بشارت راجہ، ڈاکٹر یاسمین راشد، چودھری سلیم بریار، نصیر خان اور دیگر رہنما شامل ہیں۔ ڈاکٹر یاسمین راشد نے میڈیا کو بتایا کہ چودھری شجاعت حسین کا کورونا ٹیسٹ بھی منفی آیا ہے اور ان کی صحت ماشاء اللہ بہتر ہو رہی ہے، ان کے علاج معالجہ پر مامور بہترین ڈاکٹروں کی ٹیم تن دہی سے کام کر رہی ہے.