اسلام آباد (ویب ڈیسک)

کورونا سے مزید 32 افراد جان سے گئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 7ہزار 141 تک پہنچ گئی۔ ملک بھر میں ایکٹو کیسز کی تعداد 26 ہزار 538 ہو گئی ہے۔

کورونا کی دوسری لہر سے صورتحال تشویشناک ہو گئی، این سی او سی کے اعدادو شمار کے مطابق 2 ہزار 443 نئے مریض سامنے آئے ہیں، ملک بھر میں 3 لاکھ 56 ہزار 904 شہری متاثر ہیں جبکہ ایکٹو کیسز کی تعداد 26 ہزار538 ہو گئی ہے۔

صوبہ سندھ کے بعد پنجاب کورونا سے زیادہ متاثر ہے جس کے بعد کےپی اور اسلام آباد میں کورونا کے مریض موجود ہیں۔ ایک لاکھ 54 ہزار 738 مریض سندھ، پنجاب میں ایک لاکھ 9 ہزار 993، خیبر پختونخوا میں 41 ہزار 990، بلوچستان 16 ہزار 393 جبکہ آزاد کشمیر میں مریضوں کی تعداد 5 ہزار 349 ہے۔ گلگت بلتستان میں کورونا سے متاثر افراد 4 ہزار 447، اور اسلام آباد میں 23 ہزار 994 ہیں۔

این سی او سی کے مطابق کورونا سے ہونے والی اموات کا تعلق بھی سب سے زیادہ سندھ میں ہے، پنجاب میں 2 ہزار 471، خیبرپختونخوا میں 1 ہزار 309، بلوچستان میں 156، 93 گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں جاں بحق افراد کی تعداد 119 ہے جبکہ اسلام آباد میں 255 افراد موت کا شکار ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک 49 لاکھ 24 ہزار 50 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 39 ہزار 410 ٹیسٹ ہوئے ہیں، کورونا سے صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد 3 لاکھ 23 ہزار 225 ہے ہو گئی ہے جبکہ 1 ہزار 377 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔