گلگت (ویب ڈیسک)

الیکشن کمیشن گلگت بلتستان کی جانب سے الیکشن 2020ء کے 12 حلقوں کے سرکاری اور حتمی نتائج جاری کر دیئے گئے ہیں۔

سرکاری نتائج کے مطابق جی بی اے 1 سے پیپلز پارٹی کے امجد حسین 10 ہزار 875 لے کر کامیاب قرار پائے جبکہ آزاد امیدوار رئیس سلطان 7 ہزار 482 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

جی بی اے 12 سے تحریک انصاف کے راجہ اعظم خان 10 ہزار 283 ووٹ لے کر فاتح رہے جبکہ پیپلز پارٹی کے عمران ندیم 8 ہزار 714 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

جی بی اے 23 سے آزاد امیدوار عبدالحمید 3 ہزار 696 ووٹ لے کر کامیاب رہے جبکہ تحریک انصاف کی آمنہ انصاری 3 ہزار 180 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہیں۔

جی بی اے 14 سے بھی تحریک انصاف کے شمس الحق 5 ہزار 237 ووٹ لے کر کامیاب رہے جبکہ پیپلز پارٹی کے مظفر علی 3 ہزار 620 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر آئے۔

جی بی اے 4 سے پاکستان پیپلز پارٹی کے امجد حسین 6 ہزار 104 ووٹ لے کر کامیاب رہے جبکہ اسلامی تحریک پاکستان کے ایوب وزیری 5 ہزار 606 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

جی بی اے 15 سے آزاد امیدوار حاجی شاہ بیگ 2 ہزار 685 ووٹ لے کر کامیاب جبکہ آزاد امیدوار محمد دل پذیر 2 ہزار 517 ووٹ حاصل کرکے دوسرے نمبر پر رہے۔

جی بی اے 7 سے تحریک انصاف کے زکریا مقپون 5 ہزار 288 ووٹ لے کر کامیاب جبکہ پیپلز پارٹی کے سید مہدی شاہ 4 ہزار 140 ووٹ حاصل کرکے دوسرے نمبر پر رہے۔

جی بی اے 8 سے مجلس وحدت المسلمین (ایم ڈبلیو ایم) کے محمد کاظم 7 ہزار 842 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جبکہ پیپلز پارٹی کے سید محمد علی شاہ 6 ہزار 904 ووٹ حاصل کرے دوسرے نمبر پر رہے۔

جی بی اے 10 سے آزاد امیدوار راجہ ناصر علی 4 ہزار 811 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے وزیر حسن 3 ہزار 439 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

جی بی اے 18 سے تحریک انصاف کے حاجی گلبر خان 4 ہزار 59 ووٹ لے کر کامیاب رہے جبکہ آزاد امیدوار ملک کفایت الرحمان 3 ہزار 544 ووٹ حاصل کرکے دوسرے نمبر پر رہے۔

جی بی اے 5 سے آزاد امیدوار جاوید علی منوا 2 ہزار 562 ووٹ لے کر کامیاب جبکہ آزاد امیدوار ذوالفقار علی مراد 2 ہزار 149 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

جی بی اے 6 سے تحریک انصاف کے عبید اللہ بیگ 5 ہزار 624 ووٹ لے کر کامیاب جبکہ آزاد امیدوار نور محمد 4 ہزار 584 ووٹ حاصل کرکے دوسرے نمبر پر رہے۔