imran khan

اسلام آباد (ویب ڈیسک)

وزیراعظم عمران خان نے کوویڈ 19 کی صورتحال پر قوم کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے،وہ آج قومی رابطہ کمیٹی کے بعد اظہار خیال کریں گے۔

بتایا گیا ہےکہ وزیراعظم عمران خان ملک بھر میں کورونا وائرس کے پھیلاو سے پیدا شدہ صورتحال اور وبا کی روک تھام سے متعلق حکومتی اقدامات سے قوم کو آگاہ کریں گے۔ وزیراعظم ماسک کے استعمال اور ایس او پیز پرپوری طرح عملدرآمد کی اپیل بھی کریں گے، ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی رابطہ کمیٹی اجلاس میں آج اس حوالے سے مزید اہم فیصلے متوقع ہیں۔

واضح رہے کہ کورونا کی دوسری لہر آنے کے سبب ملک میں صورتحال دن بدن بدتر ہوتی جا رہی ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس سے 48 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جس کے بعد اموات کی تعداد 7 ہزار 744 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 3 لاکھ 79 ہزار 883 ہوگئی۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 954 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 15 ہزار 138، سندھ میں ایک لاکھ 64 ہزار 651، خیبر پختونخوا میں 44 ہزار 932، بلوچستان میں 16 ہزار 846، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 558، اسلام آباد میں 27 ہزار 555 جبکہ آزاد کشمیر میں 6 ہزار 203 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔