پاکستان اسٹیل کے ساڑھے 4 ہزار ملازمین برطرف

کراچی (ویب ڈیسک )

حکومت کی جانب سے پاکستان اسٹیل کے ساڑھے چار ہزار ملازمین کو ملازمتوں سے فارغ کر دیا گیا ہے ۔ اس حوالے سے ترجمان پاکستان اسٹیل نے کہا ہے کہ انتظامیہ پاکستان اسٹیل نے ملازمتوں کی مندرجہ ذیل اقسام کے ملازمین کی ملازمت ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور ان کی ملازمت فوری طور پر ختم کردی گئیں ہیں۔  ترجمان کے مطابق جن ملازمین میں فارغ کیا گیا ہے ان میں وہ  تمام ملازمین جوکہ گروپ II ، III ، IV اور JO’s  شامل ہیں  علاوہ ان ملازمین کے جو ان محکموںمیں کام کرتے ہیں جن میں اساتذہ ،لیکچررز، اسکولوں اور کالجوں کا غیر تدریسی عملہ۔ اسی طرح ڈرائیورز ،فائر مین، فائر ٹینڈر آپریٹرز ،صحت عامہ کے اسٹاف، سیکورٹی گارڈز،چوکیدار، مالی، ہیڈ مالیز، پیرا میڈیکل اسٹاف ،باورچی، بیئررز ،ویٹر ہیڈ باورچی ،آفس اسٹاف، فنانس ڈائریکٹوریٹ کے کارکنان۔ترجمان کے مطابق محکمہ اے اینڈ پی ڈائریکٹوریٹ اوراے اینڈ پی ڈیپارٹمنٹ، مذکورہ بالا آفس کے علاوہ ، فنانس ڈائریکٹوریٹ کے JO’s (PSE-I) (تمام محکمے) ، کارپوریٹ سیکریٹریٹ ، سی پی اینڈ آئی ، آئی ایس ایم ڈی ،   لاء ڈیپارٹمنٹ ، سیکورٹی اور محکمہ محکمہ اے اینڈ پی شامل ہیں۔ ان ڈپارٹمنٹ کو ملازمت پر ان کی ضرورت کی وجہ سے برقرار رکھا جائے گا۔  ترجمان کے مطابق  AMاورDM کے کیڈر کے افسران کو فارغ کیا جارہا ہے  تاہم ، جو CEO سیکریٹریٹ ، سیکورٹی ، میڈیکل ، پاکستان اسٹیل ہسپتال ، ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ ، پروفیشنل ڈگری ہولڈرز (یعنی بی ای، بی ایس سی. (انجینئرنگ) ، بی ایس ، ایم سی ایس ، ایم پی اے ، ایم بی اے ، اے سی ایم اے ،آئی سی ایم اے اور ایم کام) ، فنانس ڈائریکٹوریٹ (تمام محکمے) ، اے اینڈ پی ڈیپارٹمنٹ ، کارپوریٹ سیکریٹریٹ ، سی پی اینڈ آئی ڈیپارٹمنٹ ، سول مینٹی نینس ڈیپارٹمنٹ ، سی ڈی بی ، زونل آفس اسلام آباداور پروٹوکول ڈیپارٹمنٹ کو برقرار رکھا جائے گا۔ مزید برآں ، DCE /DGM ،SE /Managers کو فارغ کیا جا رہا ہے ما سوائے ان لوگوں کے جو تعلیم ، میڈیکل ، اے اینڈ پی کے شعبوں میں ہیں یا پی ایس ایم کے لازمی سروس کے ڈیپارٹمنٹوں میں تعینات ہیں۔ ترجمان پاکستان اسٹیل نے یہ بھی کہا کہ فارغ کئے گئے ملازمین کے انفرادی خط تمام ملازمین کو محکمہ ڈاک کی رجسٹرڈ پوسٹ کے ذریعے بھیجے جارہے ہیں۔

#/S