لاہور (ویب ڈیسک)

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد سمیت پنجاب، شمال مشرقی بلوچستان، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش، پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آبادسمیت پنجاب ، شمال مشرقی بلوچستان ، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اورکشمیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے جبکہ بالائی سندھ میں بھی چند مقا مات پر بارش کی توقع، اس دوران کشمیر، گلگت بلتستان اور بالائی خیبر پختونخوا میں چند مقا مات پر موسلادھار بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خدشہ ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر،پنجاب، گلگت بلتستان اور بالائی سندھ میں بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش خیبر پختونخوا، دیرلوئر10،اپر 5 ، پٹن 7، مالم جبہ5 ،بالاکوٹ 3، دروش ایک ،کشمیر، گڑھی دوپٹہ4،پنجاب، لاہور 3، اوکاڑہ 2، گجرات، قصور، ساہیوال، نارووال ایک، گلگت بلتستان،بگروٹ میں 2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق کم سے کم درجہ حرار ت لہہ منفی 6،کالام ،پاراچنار منفی 4، گوپس ، سکردومنفی 3، مالم جبہ،قلات ،بگروٹ منفی 2 اوراستور میں منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔