لاہور (ویب ڈیسک)

لاہور ائیر پورٹ پر دھند اور طیاروں کی فنی خرابی کے باعث آٹھ پروازیں منسوخ ہوگئیں جبکہ تکنیکی وجوہات پر متعدد پروازیں تاخیر کا شکار ہیں۔

لاہور ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی کراچی جانے والی پرواز 307، بلیو ایئرکی شارجہ جانے والی پرواز 412 اور مسقط جانے والی پراوز ڈبلیو وائی 344 منسوخ کردی گئی ہے۔

ائیرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ سرین ائیر لائن کی کراچی جانے والی پرواز 521، بلیو ائیر کی دبئی جانے والی پرواز 410 اور پی آئی اے کی کراچی سے آنے والی پرواز 306 منسوخ ہوگئی ہے۔

اس کے علاوہ بلیو ائیر لائن کی دبئی سے آنے والی پرواز 411 اور سرین ائیر لائن کی کراچی سے آنے والی پرواز 520 بھی منسوخ ہوگئی ہے۔

ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق قطر ائیر ویز کی دوحہ جانے والی پرواز 621 پینتالیس منٹ تاخیر سے روانہ ہوگی اور اتحاد ائیر لائن کی ابوظہبی جانے والی پرواز 242 تیس منٹ تاخیر سے روانہ ہوگی۔

اس کے علاوہ ترکش ائیر ویز کی استنبول جانے والی پرواز 715 چالیس منٹ تاخیر سے روانہ ہوگی۔