اسلام آباد (ویب ڈیسک)

پاکستان میں کورونا سے انتقال کرنے والوں میں 76فیصد کی عمر 50سال سے زیادہ رہی ہے

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی ) ہے کہ پاکستان میں کورونا سے اموات کی شرح 2 فیصد اور دنیا بھر کی 2.25فیصد ہے۔این سی او سی کے مطابق ملک میں سب سے زیادہ کورونا مثبت آنے کی شرح کراچی میں 18.43ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد میر پور آزاد کشمیر 14.29فیصد کے ساتھ دوسرے اور پشاور 11.68فیصدکے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔این سی او سی کے مطابق بلوچستان میں کورونا کی شرح 12.85، سندھ 12.27، آزاد کشمیر7.74،کے پی 8.10، اسلام آباد 4.81اور پنجاب میں 3.89فیصد ریکارڈ کی گئی۔این سی او سی کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں تشویشناک مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اور ایسے مریضوں کی تعداد 2538ہے جبکہ پاکستان میں کورونا سے اموات کی شرح 2 فیصد اور دنیا بھر کی2.25فیصد ہے۔این سی او سی کے مطابق پاکستان میں کورونا سے انتقال کرنے والوں میں 76فیصد کی عمر 50سال سے زیادہ رہی ہے اور 72فیصد افراد وہ ہیں جودیگر بیماریوں میں مبتلا رہے۔