ملک میں کورونا سے مزید 72 افراد جاں بحق،3369کیسز رپورٹ

اموات کی تعداد 796 8تک پہنچ گئی ، 2471مریضوںکی حالت تشویشناک

اسلام آباد (ویب ڈیسک )پاکستان میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران عالمی وباء کوروناوائرس کے مزید 72مریض انتقال کر گئے جس کے بعد ملک میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی کل تعداد8,796 تک پہنچ گئی ہے۔ گزشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک میں کوروناوائرس کے 3,369نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد ملک میں کوروناوائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد چار لاکھ 38ہزار425تک پہنچ گئی ہے جبکہ ملک میں اب تک کوروناوائرس سے مکمل طور پر صحتیاب ہونے والے مریضوں کی  کل تعداد تین لاکھ 83ہزار تک پہنچ گئی ہے۔ اس وقت ملک میں کوروناوائرس کے2,471مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ جبکہ اس وقت ملک میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد46,629تک پہنچ گئی ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی اوسی)کی جانب سے اتوار کے روز ملک میں کوروناوائرس کے حوالہ سے جاری تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق صوبہ سندھ کوروناوائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز، صحتیاب ہونے والے مریضوں اور فعال کیسز کے اعتبار سے ملک بھر میں پہلے نمبر پر ہے جبکہ صوبہ پنجاب دوسرے نمبر پر ہے۔ کوروناوائرس سے ہونے والی اموات کے اعتبار سے صوبہ پنجاب ملک بھر میں پہلے نمبرپر ہے جبکہ صوبہ سندھ دوسرے نمبر پرہے۔ وفاقی دارلحکومت اسلام آباد کوروناوائرس کے فعال کیسز کے اعتبار سے ملک بھر میں تیسرے نمبر پرہے۔ این سی او سی کے مطابق کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں  اب تک کوروناوائرس کے تین ہزار 351 مریض جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں3 ہزار149، خیبر پختونخوا ایک ہزار463، اسلام آباد 368، گلگت بلتستان99، بلوچستان175اور آزاد کشمیر میں191 مریض  جان کی بازی ہار چکے ہیں۔این سی او سی کے مطابق اب تک اسلام آباد میں کورونا وائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 34ہزار579تک پہنچ گئی ہے،صوبہ  خیبر پختونخوا52ہزار92،صوبہ سندھ ایک لاکھ 94ہزار359، صوبہ پنجاب ایک لاکھ 27ہزار212،صوبہ بلوچستان 17ہزار737، آزاد جموں و کشمیر 7ہزار663اور گلگت بلتستان میں 4ہزار 783افراد کوروناوائرس سے متاثر ہوچکے ہیں۔اب تک ملک بھر میں کوروناوائرس کے کل 60لاکھ 32ہزار390ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں جبکہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 42ہزار 222کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ ملتان میں کورونا مریضوں کے لیے مختص 58فیصد وینٹی لیٹرز زیر استعمال ہیں، اسلام آباد میں کورونا مریضوں کے لیے مختص 52فیصد وینٹی لیٹر زیر استعمال ہیں، لاہور میں 37فیصد وینٹی لیٹر زیر استعمال ہیں اور پشاور 28فیصد وینٹی لیٹر کورونا مریضوں کے زیر استعمال ہیں۔ملک بھر میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 7.9فیصد ہو گئی۔ کراچی کورونا مثبت کیسز کی شرح 17.39فیصد ہے۔این سی او سی کے مطابق حیدرآباد میں مثبت کیسز کی شرح 18.43فیصد ہوگئی۔ آزاد کشمیر میں 10.83فیصد، بلوچستان میں 11.62، گلگت بلتستان میں 2.68، اسلام آباد 6.16، خیبر پختونخوا 11.29اور سندھ میں 11.47فیصد تک ہوگئی ہے۔این سی او سی کے مطابق پنجاب میں مثبت کیسز کی شرح 4.42ہے۔ لاہور میں مثبت کیسز کی شرح 5.47، راولپنڈی میں 11.26فیصد ہوگئی۔ پشاور میں مثبت کیسز کی شرح 16.2، کوئٹہ میں 6.19اور میرپور میں کیسز کی شرح 22فیصد تک آگئی۔