اسلام آباد (ویب ڈیسک)

مسلم لیگ نون کی سینیٹر محترمہ کلثوم پروین بھی کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئیں۔

سینیٹ میں مسلم لیگ نون کی نمائندگی کرنے والی سینیٹر کلثوم پروین گزشتہ کئی ہفتے سے کورونا وائرس کا شکار تھیں، سینیٹ سیکریٹریٹ کی جانب سے بھی سینیٹر کلثوم پروین کے انتقال کی تصدیق کردی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ محترمہ کلثوم پروین گزشتہ کئی ہفتے سے اسپتال میں زیر علاج زندگی و موت کی جنگ لڑرہی تھی۔