اپوزیشن استعفے دے گی تو انکے فارورڈ بلاک بن جائیں گے: وزیراعظم

جنہوں نے کروڑوں خرچ کیے انتخابات لڑنے میں وہ ان کے کہنے پر استعفے کیوں دیں گے

مولانا فضل الرحمان نے اربوں کے پیسے بنائے اور آمدن کا پتہ نہیں،ان کا کوئہ زریعہ معاش نہیں ہے

  چکوال    (ویب ڈیسک )وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مجھ سے لکھوا لیں اپوزیشن استعفے دے گی تو ان کے فارورڈ بلاک بن جائیں گے۔چکوال میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ جنہوں نے کروڑوں خرچ کیے انتخابات لڑنے میں وہ ان کے کہنے پر استعفے کیوں دیں گے۔ مولانا فضل الرحمان 12 ویں کھلاڑی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے اربوں کے پیسے بنائے اور آمدن کا پتہ نہیں،ان کا کوئہ زریعہ معاش نہیں ہے۔ ان کے کہنے پر کوئی استعفی نہیں دے گا، پارٹی کے لوگوں کو پتہ ہے یہ اپنی کرپشن بچانے کے لیے کر رہے ہیں۔ جواب انہوں نے دینا ہے اور اپنے ارکان سے قربانی مانگ رہے ہیں، ان کے ارکان اسمبلی کبھی قربانی نہیں دیں گے۔انہوں نے کہا کہ مجھ سے لکھوا لیں یہ استعفے دیں گے تو ان کے فارورڈ بلاک بن جائیں گے۔ یہ لوگوں کو بے وقوف سمجھتے ہیں اور ان کو حقارت سے دیکھتے ہیں۔ مینار پاکستان پر پتہ چلا گیا کہ لاہوری بے وقوف ہیں یا نہیں۔عمران خان کا کہنا تھا کہ ساری قوم جانتی ہے30 سال سے یہ ملک پر ظلم کر رہے ہیں۔ جس طرح ان کی اولادیں رہتی ہیں ویسے شہزادے بھی نہیں رہتے ہیں۔ جس نے یہ سمجھا قوم بے وقوف ہے اس سے بڑا بیوقوف کوئی نہیں ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ توانائی سے متعلق امور پر قوم سے جلد خطاب کروں گا۔ برصغیر میں سب سے مہنگی بجلی پاکستان میں ہے۔ کوشش کر رہے ہیں عوام پر قیمتوں کا بوجھ نہ پڑے۔ قرضے ملک پر بوجھ بن چکے ہیں، آئی پی پیز کے ساتھ مزاکرات کیے ہیں۔ بجلی بنانے اور بیچنے کی قیمت میں 3 روپے کا فرق ہے۔ اگر بجلی مہنگی نہیں کریں گے تو قرضے بڑھیں گے۔انہوں نے کہا کہ یہ لوگوں کو بے وقوف سمجھتے ہیں اور ان کو حقارت سے دیکھتے ہیں، ساری قوم جانتی ہے30 سال سے یہ ملک پر ظلم کر رہے ہیں، جس طرح ان کی اولادیں رہتی ہیں ویسے شہزادے بھی نہیں رہتے ہیں، جس نے یہ سمجھا قوم بے وقوف ہے اس سے بڑا بیوقوف کوئی نہیں ہے۔