زرعی قوانین کی منسوخی ہی کسان تحریک کا واحد حل ہے،پرنیکا گاندھی

نئی دہلی(ویب ڈیسک ) بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے کہا ہے کہ حکومت اگر کسان تحریک ختم کرکے کسانوں کی گھرواپسی چاہتی ہے تو اس کے لیے اسے کاشت کاری سے متعلق تینوں قوانین واپس لینے کا اعلان کرنا ہوگا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پرینکا نے کانگریس کے ان اراکین پارلیمنٹ اور ارکین اسمبلی سے ملاقات کی جو کسان تحریک کی حمایت میں گذشتہ 32 دنوں سے یہاں جنتر منتر پر دھرنا دے رہے ہیں۔ انہوں نے ان منتخب نمائندوں سے کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کی رہائش گاہ پر ملاقات کے دوران یہ اظہار خیال کیا۔ پرینکا گاندھی نے کانگریس کے رہنماوں سے کہاکہ ہم سبھی کسان تحریک کی حمایت میں کھڑے ہیں۔