کورونا سے مزید 55 افراد جاں بحق،2123نئے کیسز رپورٹ

اموات کی مجموعی تعداد 10 ہزار 772 ہوگئی ،2ہزار سے زائد مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ، این سی او سی

اسلام آباد(ویب ڈیسک ) پاکستان  بھر میں کورونا وائرس کے مزید 55 مریض انتقال کرگئے ،جبکہ مزید 2 ہزار 123 مثبت کیسز سامنے آئے ہیں ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 39 ہزار 450 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، جس کے بعد مجموعی کووڈ- ١٩ ٹیسٹس کی تعداد 72 لاکھ 02 ہزار 076 ہوگئی ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 2 ہزار 123 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، اس طرح پاکستان میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 5لاکھ 08 ہزار 824 ہوگئی ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا سے مزید 55افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جس کے بعد اب اس وبا سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد مجموعی طور پر 10 ہزار 772 ہوگئی ہے۔این سی او سی کے مطابق کورونا سے ایک دن میں 2 ہزار 973 مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 64 ہزار 950 ہوگئی ہے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس وقت ملک بھر میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد33ہزار102ہوگئی ہے، جبکہ2ہزار سے زائد مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک سندھ میں 2 لاکھ28 ہزار 949 ، پنجاب میں ایک لاکھ 46 ہزار 525، خیبر پختونخوا میں 62ہزار 018، اسلام آباد میں 39ہزار 462، بلوچستان میں 18 ہزار 467، آزاد کشمیر میں 8 ہزار 521 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 882 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔