کراچی: (ویب ڈیسک ) کراچی کے ضلع کیماڑی میں حساس اداروں نے ایکشن کرتے ہوئے ‘را’ کے تربیت یافتہ دہشتگرد منصور عرف انیل کو گرفتار کرلیا۔ ملزم کے قبضے سے ایک کلو دھماکا خیز مواد، 2 ریسیور، بونا وائر، پستول، راؤنڈز اور دیگر سامان برآمد کرلیا گیا۔

سیالکوٹ سی ٹی ڈی گوجرانوالہ ٹیم نے سیالکوٹ میں چھاپہ مار کر دہشت گردی میں ملوث ڈینش پاکستانی مسلمان کو گرفتار کرلیا ، چوہدری ٹائون میں مارے جانے والے چھاپہ میں ڈینش شہریت کے حامل محمد عمر کوحراست میں لے کر سی ٹی ڈی ٹیم گوجرانوالہ لے گئی اور مقدمہ درج کرلیا ، سی ٹی ڈی سینٹر میںگرفتار محمد عمرسے تفتیش جاری رہی ،ملزم نے عائد پابندی کے باوجود لٹریچرتقسیم کیاتھا