پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار’سپریم کورٹ نے نیشنل بینک کی اپیل خارج کردی

اسلام آباد(ویب ڈیسک ) سپریم کورٹ نے ملازمین کے خصوصی پے اسکیل سے متعلق کیس میں نیشنل بینک کی اپیل خارج کردی۔ جمعہ کو سپریم کورٹ میں چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے نیشنل بینک کے ملازمین کے خصوصی پے اسکیل سے متعلق کیس کی سماعت کی۔عدالت نے پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے نیشنل یبنک کی اپیل خارج کردی۔وکیل نیشنل بینک نے عدالت کو بتایا کہ پشاور ہائیکورٹ کے فیصلہ سے 16 ارب روپے کا مالی بوجھ پڑے گا۔ چیف جسٹس گلزار احمد نے ریماکس دیئے کہ یہ اس وقت سوچنا تھا جب ملازمین میں یہ تفریق پیدا کی گئی،افسران بینک کو ذاتی ملکیت سمجھتے ہیں۔واضح رہے کہ پشاور ہائیکورٹ نے نان ایم پی او ملازمین کو ایم پی او ملازمین والی تنخواہ مراعات دینے کا حکم دیا تھا۔

#/S