کورونا وائرس کی ویکسین مارچ میں دستیاب ہوگی،  اسد عمر

اسلام آباد(ویب ڈیسک )وفاقی وزیرمنصوبہ بندی وترقی  اسد عمر نے کہا ہے کہ حکومت نے کورونا وائرس کی ویکسین خریدنے کی منظوری دی ہے جو مارچ میں دستیاب ہوگی۔ایک نجی ٹیلی ویژن چینل کو دئیے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ حکومت نے ASTRAZENECA کی ویکسین کی منظوری دی ہے جبکہ چین کی کمپنی SINOPHARM کے ساتھ بھی بات چیت جاری ہے ۔اسد عمر نے کہاکہ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے لوگوں کو کورونا وائرس سے بچانے کیلئے ویکسین درآمد کرنے کا عندیہ دیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ ویکسین کی فراہمی میں طبی کارکنوں اور 60 سے 65 سال تک کی عمر کے لوگوں کو ترجیح دی جائے گی۔انہوں نے کہاکہ کورونا وائرس کی روک تھام کی ویکسین لگانے کیلئے طبی عملے کے تقریبا  تین لاکھ کارکنوں کو تربیت دی گئی ہے ۔ایک سوال پروفاقی وزیر نے کہاکہ نجی شعبہ ضروری طریقہ کار پر عمل پیرا ہوکر ویکسین درآمد کرسکتا ہے۔