میٹروپولٹین کارپوریشن کی کارروائی ،متعدد نجی ٹیلی کمیونیکیشن کمپنیوں کے دفاتر سیل

نوٹس کے باوجود ایڈورٹائزمنٹ بورڈ اور وال چاکنگ کے ٹیکس واجبات جمع نہ کرانے پر کارروائی کی گئی

کوئٹہ( ویب  نیوز)میٹروپولٹین کارپوریشن کی کارروائی ،نوٹس کے باوجود ایڈورٹائزمنٹ بورڈ اور وال چاکنگ کے ٹیکس واجبات جمع نہ کرانے پر متعدد نجی ٹیلی کمیونیکیشن کمپنیوں کے دفاتر سیل کردئیے گئے ۔میٹروپولیٹن کارپوریشن کے میونسپل مجسٹریٹ عبدالباسط بزدار ،انچارج اینٹی انکروچمنٹ سیل محمد قاسم خان نے گزشتہ روز کوئٹہ شہر میں متعدد نجی ٹیلی کمیونیکیشن کمپنیوں کے دفاتر سیل کردئیے ،ان کاکہناہے کہ نوٹس کے باوجود ایڈورٹائزمنٹ بورڈ اور وال چاکنگ کے ٹیکس واجبات جمع نہ کرانے پر دفاتر سیل کئے یہ کارروائیاں ٹیکس نا دہندگان کے خلاف کارروائی ایڈمنسٹریٹر سیدال خان لونی کے احکامات پر کی جا رہی ہے۔

#/S