اسلام آباد (ویب نیوز )پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے جنوبی وزیرستان میں تھری جی اور فور جی موبائل براڈبینڈ کے آغاز کے حوالے سے وزیر اعظم پاکستان کے اعلان کے پیش نظر سیلولر موبائل آپریٹرز (سی ایم اوز) کو علاقے میں فوری طور موبائل براڈ بینڈخدمات کے آغاز کے لئے ہدایات جاری کردی ہیں۔ یہ خدمات آج رات سے فعال کر دی جائیں گی جس سے علاقے کے مکین تعلیم، صحت، کاروبار اور دیگر مقاصد کے لئے استفادہ کر سکیں گے۔ مزید برآں ان خدمات سے بالخصوص کوویڈ کی صورتحال میں طلبہ کو آن لائن کلاسز سے فائدہ حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔ یہ اقدام اس علاقے کو تکنیکی ترقی کے معاملے میں ملک کے دیگر علاقوں کے مساوی لانے میں بھی مددگار ثابت ہوگا۔