لاہور،ضلعی انتظامیہ کا کھوکھر پیلس میں آپریشن، 13 دکانیں ، جھونپڑیاں مسمار

لاہور ہائیکورٹ کا حکم امتناع موجود ہے، انہیں سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہئ،سیف الملوک کھوکھر

لاہور ( ویب نیوز)لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے جوہر ٹائون میں واقع کھوکھر پیلس میں آپریشن کر کے 13 دکانیں اورعارضی جھونپڑیاں مسمار کر دیں۔محکمہ مال نے مبینہ طور پر سرکاری اراضی پر قبضے کی رپورٹ جاری کر دی جس میں بتایا گیا کہ ملک سیف الملوک کھوکھر نے پنجاب لینڈ کمیشن کی جگہ پر قبضہ کیا۔ موضع نیاز بیگ میں 177 کنال 10 مرلے کا قطعہ موجود ہے،اس قطعہ اراضی میں 131 کنال اراضی سیف الملوک کھوکھر کی ملکیت ہے۔باقی ماندہ اراضی پنجاب لینڈ کمیشن کی ملکیت ہے، 22 کنال دس مرلے اراضی کو صرف زرعی مقاصد کے لیے استعمال کیا جاسکتا.ہے۔سیف الملوک کھوکھر کی جانب سے سرکاری اراضی پر قبضہ اور اس کا غیر قانونی استعمال کیا جارہاتھا۔ دوسری جانب لیگی ایم پی اے سیف الملوک کھوکھر کا دعویٰ ہے کہ لاہور ہائیکورٹ کا حکم امتناع موجود ہے، انہیں سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔