کورونا’ملک بھر میں مزید 74افراد جاں بحق،1563نئے کیسزرپورٹ

اموات 11450 ہوگئیں، فعال کیسز کی تعداد33820 تک پہنچ گئی،2165 کی حالت تشویشناک ہے

کورونا  سے انتقال کرنے والے  مریضوں کی شرح2.1فیصد جبکہ صحتیاب ہونے والوں کی شرح91.6فیصد تک پہنچ چکی ہے

اسلام آباد (ویب  نیوز)مہلک وباء کوروناوائرس کے باعث پاکستان   بھر میں مزید 74مریض انتقال کر گئے جس کے بعد ملک میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے کل مریضوں کی تعداد11450تک پہنچ گئی ۔گذشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک میں کوروناوائرس کے1563نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 37 ہزار 477 تک پہنچ گئی ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی اوسی)کی جانب سے بدھ کے روز ملک میں کوروناوائرس کے حوالہ سے جاری تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا4 لاکھ 92 ہزار207 مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں جبکہ ملک میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد33820 تک پہنچ گئی ۔ اس وقت ملک میں کوروناوائرس تشویشناک حالت میں موجود مریضوں کی تعداد2165 تک پہنچ گئی ۔پاکستان میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی شرح2.1فیصد جبکہ صحت یاب ہونے والے مریضوں کی شرح91.6فیصد تک پہنچ چکی ہے۔گذشتہ24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کوروناوائرس کے2081مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو کر گھروں کو چلے گئے۔ این سی اوسی کے مطابق صوبہ سندھ ملک بھر میں کوروناوائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز، صحت یا ب ہونے والے مریضوں اور فعال کیسز کے اعتبار سے ملک بھر میں پہلے جبکہ صوبہ پنجاب دوسرے نمبر پر ہے۔کوروناوائرس سے ہونے والی اموات کے اعتبار سے صوبہ پنجاب ملک بھر میں پہلے جبکہ صوبہ سندھ دوسرے نمبر پر ہے۔ کوروناوائرس کے فعال کیسز کے اعتبار سے صوبہ خیبر پختونخوا ملک بھر میں تیسرے نمبر پر ہے جہاں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد3146تک پہنچ گئی۔ صوبہ سندھ میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد17861،صوبہ پنجاب10681،وفاقی دارالحکومت اسلام آباد1533،صوبہ بلوچستان257،آزاد جموں وکشمیر322جبکہ گلگت بلتستان میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد20رہ گئی جو ملک بھر میں سب سے کم ہے۔ این سی اوسی کے مطابق اب تک صوبہ سندھ میں کوروناوائرس کے دو لاکھ21ہزارسات مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں، صوبہ پنجاب ایک لاکھ 39ہزار887،خیبر پختونخوا60950،اسلام آباد38970،بلوچستان18315،آزاد جموں وکشمیر8297جبکہ گلگت بلتستان میں کوروناوائرس کے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد4781تک پہنچ گئی ۔ این سی اوسی کے مطابق اسلام آباد میں کورونا وائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد د40972تک پہنچ گئی ،خیبر پختونخوا میں 65ہزار953، سندھ میں 2لاکھ 42ہزار793، پنجاب میں ایک لاکھ 55ہزار214، بلوچستان میں 18ہزار 765، آزاد جموں و کشمیر میں 8ہزار 877اور گلگت بلتستان میں 4ہزار 903افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات صوبہ  پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 4 ہزار 646افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 3ہزار925، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 857، اسلام آباد میں469، گلگت بلتستان میں 102، بلوچستان میں 193اور آزاد جموں و کشمیر میں 258فراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔اب تک ملک بھر میں کوروناوائرس کے 77لاکھ64 ہزار114ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں جبکہ گزشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کوروناوائرس کے41285نئے ٹیسٹ کئے گئے۔ پاکستان میں کوروناوائرس کے پہلے50ہزار کیسز 86دنوں اور آخری پچاس ہزار کیسز صرف بائیس روز میں سامنے آئے۔ پاکستان میں کورونا کا پہلا کیس 26فروی کو سامنے آیا جبکہ کورونا سے پہلی موت اٹھارہ مارچ کو رپورٹ ہوئی۔قومی ادارہ صحت نے پاکستان میں کورونا کی نئی قسم کی تصدیق کر دی ہے۔ قومی ادارہ صحت کے مطابق دو پاکستانیوں میں کورونا وائرس کی نئی قسم پائی گئی ۔ZS

#/S