اسلام آباد (ویب ڈیسک)

 کوشش ہوگی دسمبر2022  تک 5 جی کو بھی پاکستان میں لانچ کردیا جائے،تقریب سے خطاب

وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی سید امین الحق نے کہا ہے کہ پاکستان میں روزانہ کی بنیاد پر 9 لاکھ سے زائد ہیکنگ ہوتی ہیں، وزارت آئی ٹی ان تمام ہیکنگ کو ناکام بناتی ہے، آپ کی وزارت جاگتی ہے اور آپ آرام سے سوتے ہیں۔اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر آئی ٹی سید امین الحق نے کہا کہ پا کستان میں روزانہ کی بنیاد پر 9 لاکھ سے زائد ہیکنگ ہوتی ہیں، وزارت آئی ٹی ان تمام ہیکنگ کو ناکام بناتی ہے، آپ کی وزارت جاگتی ہے اور آپ آرام سے سوتے ہیں نیشنل براڈبینڈ پالیسی 2021  ء وزارت آئی ٹی کی ویب سائٹ پرڈال دی گئی ، نیشنل سائبر پالیسی بھی وزارت آئی ٹی کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کی جاچکی ہے جبکہ ایڈیشن اسپیکٹرم سے متعلق بھی کام جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹیکسیشن کے مسئلے کو بھی جلد حل کیا جائے گا، کوشش ہوگی دسمبر2022  تک 5 جی کو بھی پاکستان میں لانچ کردیا جائے۔انہوں نے کہا کہ جہلم چکوال میں 25 کروڑ کی لاگت سے پراجیکٹ لانچ کیا ہے، کے پی میں بھی اربوں روپے کے کانٹریکٹ سائن کرنے جارہے ہیں ، پوری کوشش ہے پاکستان میں کنکٹیوٹی کو بہتر بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ عوام کی سوچ ہماری سوچ کے ساتھ ملے تو چیزوں میں بہتری آتی ہے، رائٹ آف وے پالیسی کو بھی وزارت نے کابینہ سے منظور کرالیا۔امین الحق نے کہا کہ سیاسی جماعت کی حیثیت سے ہر صورت میں چاہتا ہوں جی ڈی پی کا 10 فیصد تعلیم پر خرچ ہو۔