پاکستان جنوبی افریقا کی ٹیمیں آج (اتوار کو)راولپنڈی پہنچیں گی

کراچی (ویب  نیوز) پاکستان جنوبی افریقا کی ٹیمیں چارٹرطیارے کے ذریعے آج (اتوار کو)اولپنڈی پہنچیں گی ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان کراچی ٹیسٹ چوتھے ہی روز ختم ہوگیاتھا، دونوں ٹیموں کے کھلاڑی آج (اتوار کو ) دوپہر سپیشل طیارے سے راولپنڈی پہنچیں گے ۔دوسری جانب کراچی ٹیسٹ کی جیت پر مصباح الحق اور فواد عالم کی جانب سے کھلاڑیوں کیلئے مزیدار کھانوں کی دعوت کی گئی، کراچی ٹیسٹ کی کامیابی پر پاکستان ٹیم نے ہوٹل پہنچ کر کیک کاٹا اور خوب ہلہ گلہ کیا۔کیک کٹنگ کے بعد ہیڈ کوچ مصباح الحق اور کراچی ٹیسٹ کے ہیرو فواد عالم نے ہوٹل میں ہی مزیدار کھانے آڈر کیے ، بائیو سیکور ببل کی وجہ سے کھلاڑیوں نے ہوٹل میں ہی پارٹی کی۔