آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائینس نوشہرہ کا 10فروری کو اسلام آباد میں دھرنا دینے کا اعلان

نوشہرہ (ویب  نیوز)آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائینس نوشہرہ نے 10فروری کو اسلام آباد میں پڑاو ڈالنے اور حکومت کی ملازم کش پالیسیوں کے خلاف دھرنا دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ 10فروری کے اسلام آباد دھرنے کو تین مرحلوں پر مشتمل رکھا گیا ہے پہلا مرحلہ ہفتہ وار احتجاج ، دوسرا مرحلہ اسلام آباد دھرنا اور تیسرے مرحلے کے نتائج کچھ بھی ہو سکتے ہیں ملک کی تاریخ میں سرکاری ملازمین انتہائی مشکل دور سے گزر رہے ہیں کیونکہ  موجودہ حکمرانوں کی شکل میں آئی ایم ایف کی پالیسیاں مسلط کی جارہی ہیں اور پاکستان کے سرکاری ملازمین خود پر مزید آئی ایم ایف کی پالیسیاں برداشت نہیں کر سکتی ، آئی ایم ایف پاکستان کے تمام سرکاری اداروں کی نجکاری کے خواب دیکھ رہی ہے جو کہ کسی صورت شرمندہ تعبیر نہیں ہونے دینگے ان خیالات کا اظہارآل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائینس کے مرکزی رہنما اور ایپکا کے مرکزی صدر فضل غفار باچا ، آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائینس کے ضلعی صدر محمد ادریس ہاشمی ، غلام سرور خان ، ملگری استاذان کے صدر محمد ناہید خان ، انجمن پٹواریان و قانون گویان کے صدر کاشف خان خویشگی ، سکولز آفیسرز ایسوسی ایشن کے صدر شیر رحمان خٹک ، پرنسپل سیف الرحمان ، مقصود علی شاہ ، اسد بدرشی ، نور محمد خان ، معراج خان ، ، شہریار درانی، حافظ فاروق نے گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 1نوشہرہ کینٹ میں سرکاری ملازمین کے احتجاجی مظاہرے اور بعد ازاں ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا مقررین نے کہا کہ اس وقت ہمارے حکمرانوں نے آئی ایم ایف کی پالیسیوں پر من و عن عمل شروع کر رکھا ہے اور یکے بعد دیگر سرکاری اداروں کی نجکاری کی جائے گی اس لئے وقت کا تقاضا ہے کہ ہم سر کاری ملازمین متحد ہوجائیںاور اپنی صفوں میں اتحاد و اتحاد پیدا کریں