کوئٹہ اورسبی میں دھماکے 2افراد جاںبحق ، 30کے قرب زخمی

کوئٹہ دھماکے میں5جبکہ سبی میں 25زخمی ہوئے ہیں ،بعض کی حالت تشویشناک بتائی جارہی

کوئٹہ/سبی(ویب  نیوز)صوبائی دارالحکومت کوئٹہ اورسبی میں ہونے والے دھماکوں کے نتیجے میں دوافراد جاںبحق جبکہ 30کے قرب زخمی ہوگئے ہیں ،زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے ۔پولیس کے مطابق کوئٹہ کے علاقے ڈی سی آفس کے قریب انسکمب روڑ پر دھماکے کے نتیجے میں2 افراد جاں بحق جبکہ5 شہری زخمی ہوگئے۔دھماکہ اس وقت ہوا جب انسکمب روڈ سے یوم یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے ریلی گزررہی تھی پولیس کے مطابق لاشیں اور تمام زخمیوں کو فوری طور پر سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کیا گیا۔سیکیورٹی فورسز نے دھماکے کے بعد جائے وقوع کو گھیرے میں لے کر ثبوت اکٹھے کرنے کا عمل شروع کیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ تاحال دھماکے کی نوعیت کے بارے میں حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جا سکتالاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے سیکورٹی فورسز نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر علاقے کی ناکہ بندی کردی ۔دوسری جانب ایدھی حکام کے مطابق سبی شہر میں لونی روڈ دیپال چورنگی کے قریب کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے نکالی جانے والی ریلی کے قریب دھماکے کے نتیجے میں کاشف ،غلام حسین،زمان، عبدالواجد، غلام نبی،شبیر احمد،بلال احمد،محمد امین،مہر دل،علی دوست،علی خان،جان محمد،محمد عالم،محمد رمضان،خیر بخش،تاج محمد،اعجاز،نصیب اللہ،حبیب اللہ،دیدار حسین،روزی خان،عبید اللہ،نہال یوسف،حمید اللہ اور محمد پناہ زخمی ہوگئے زخمیوں کو ایدھی ایمبولینسز کے ذریعے سول ہسپتال سبی منتقل کردیا گیا ہسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں میں سے 4کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر ناکہ بندی کردی اور ملزمان کی تلاش شروع کردی