کراچی (ویب ڈیسک)

نجی ٹی وی چینل پر بے ہودہ ٹک ٹاکرز ویڈیوز دیکھانے کے خلاف درخواست پر پیمرا، پی ٹی اے سے جواب طلب

ٹی وی چینل پر بے ہودہ مواد دکھایا جا رہا ہے، بچوں پر برا اثر پڑ رہا ہے کہ وہ ٹک ٹاکرز بنیں، بچوں کو تعلیم سے دور کرکے ٹک ٹاکرز بنایا جا رہا ہے۔مؤقف

سندھ ہائی کورٹ نے نجی ٹی وی چینل پر بے ہودہ ٹک ٹاکرز ویڈیوز دیکھانے کے خلاف درخواست پر پیمرا، پی ٹی اے سے جواب طلب کرلیا۔

بدھ کو سندھ ہائی کورٹ میں نجی ٹی وی چینل پر بے ہودہ ٹک ٹاکرز ویڈیوز دیکھانے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا تھا کہ ٹی وی چینل پر ٹک ٹاک بے ہودہ مواد دکھایا جا رہا ہے، بچوں پر برا اثر پڑ رہا ہے کہ وہ ٹک ٹاکرز بنیں، بچوں کو تعلیم سے دور کرکے ٹک ٹاکرز بنایا جا رہا ہے۔ ٹی وی چینلز پر ٹک ٹاک شوز بند کرائے جائیں۔ عدالت نے درخواست پر پیمرا، پی ٹی اے سے جواب کرلیا۔ عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ بتایا جائے ٹی وی چینلز پر بے ہودہ مواد کے خلاف کیا کارروائی کی، پی ٹی اے سوشل میڈیا کو کیسے کنٹرول کر رہا ہے۔