سینیٹ انتخابات ، ڈیجیٹل سہولت سینٹرز قائم

ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے ذریعے امیدواروں کے کوائف کی جانچ پڑتال کی جائیگی

سینٹرز کی معاونت ایف آئی اے، نادرا، ایف بی آر اور سٹیٹ بینک سے کی جائیگی ، الیکشن کمیشن

اسلام آباد (ویب  نیوز)سینیٹ انتخابات میں شفافیت کیلئے ڈیجیٹل سہولت سینٹرز قائم کر دیئے گئے ۔الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق الیکشن کمیشن سیکریٹریٹ اور صوبائی الیکشن کمشنر دفاتر میں یہ ڈیجیٹل سہولت سینٹرز قائم کیئے گئے ہیں۔ الیکشن کمیشن  نے بتایاکہ ان ڈیجیٹل سہولت سینٹرز میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے ذریعے امیدواروں کے کوائف کی جانچ پڑتال کی جائے گی ، ڈیجیٹل سہولت سینٹرز کی معاونت ایف آئی اے، نادرا، ایف بی آر اور سٹیٹ بینک سے کی جائے گی۔الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کہا کہ سیکریٹری الیکشن کمیشن نے چیئرمین نیب، ایف بی آر، اسٹیٹ بینک اور وزارتِ داخلہ کو اس ضمن میں مراسلہ لکھ دیا ہے۔مراسلے میں کہا گیا کہ نیب، نادرا، ایف بی آر، سٹیٹ بینک اور وزارتِ داخلہ الیکشن کمیشن کو ضروری معاونت فراہم کریں۔سیکریٹری الیکشن کمیشن کے مراسلے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ہر ادارہ فوکل پرسن نامزد کر کے الیکشن کمیشن کو آگاہ کرے۔