پشاور (ویب ڈیسک)

سینیٹ انتخابات میں حصہ لینے کے لیے امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ جاری ہے۔پاکستان پیپلز پارٹی کی شازیہ طہماس نے سینیٹ کے انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن میں کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے۔ خیبر پختونخوا میں اب تک 25 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔جنرل نشستوں کیلئے 12 اور خواتین نشستوں کیلئے 6 ،5 ٹیکنو کریٹ ،اقلیتی سیٹ پردو امیداور کاغذات جمع کرچکے ہیں۔پاکستان تحریک انصاف کے 9،جے یو آئی کے5،عوامی نیشنل پارٹی کے 2 امیداروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروادئیے ہیںجبکہ3آزاد امیدواروں ،2 جنرل اور 1 ٹیکنوکریٹ نشست پر آزاد امیدواروں نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کروا دئیے ہیں۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن پاکستان نے سینیٹ انتخابات کے شیڈول میں تبدیلی کرتے ہوئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے وقت میں دو دن کا اضافہ کیا تھا تاہم انتخابات 3 مارچ ہی کو ہوں گے۔