حکومت سٹیک ہولڈرز کوپالیسز کی مشاورت میں شامل نہیں کرتی جس کی وجہ سے مسائل پیدا ہوتے ہیں : میاں انجم نثار صدر بزنسمین پینل

ایف پی سی سی آئی ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ پر توجہ دے تو معیشت میں مثبت تبدیلی آئے گئی:  چیئرمین پیاف

لاہور (ویب ڈیسک)

پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشن فرنٹ(پیاف) کے وفد کی چیئرمین پیاف میاں نعمان کبیر کی قیادت میںفیڈریشن ریجنل آفس لاہور میں سینئرنا ئب صدر ایف پی سی سی آئی خواجہ شاہ زیب اکرم سے ملاقات کی۔اجلاس میں سینئر نا ئب صدر ایف پی سی سی آئی خواجہ شاہ زیب اکرم،کوارڈنیٹر محمد علی میاں، سابق صدر فیڈریشن پاکستان چیمبرز میاں انجم نثار،میاں نعمان کبیر، سابق صدر لاہور چیمبرملک طاہر جاوید،عرفان اقبال شیخ،سہیل لاشاری،،عرفا ن قیصر شیخ ،امجد علی جاوا،مدثر مسعود،غلام سرور ہجویری،محمد ارشد بھٹی،راجہ عدیل،طارق محمود،شیخ آصف اقبال،خواجہ حماد،خامس سعید بٹ،نبیلہ انتصار،ناصرہ تسکین نیلوفر، طلعت،منیر اصغر،شاہد رفیق، انیس ارشد، عامر قریشی ، قدرت اللہ بھٹی، صبغت اللہ،خامس بٹ، رضوان حیدر، باؤ بشیر ، سیکرٹری پیاف، عبدا  لصبور شیخ سمیت کثیر تعداد میں شرکت کی اور سینئر نا ئب صدر ایف پی سی سی آئی کو اپنے اپنے سیکٹر کو در پیش مسائل سے آگا ہ کیا۔خواجہ شاہ زیب اکرم نے پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشن فرنٹ(پیاف) کے وفد کو مسائل حل کروانے کیلئے ایف پی سی سی آئی کے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔اس موقع پر چیئرمین پیاف میاں نعمان کبیر نے کہا کہ حکومت کوئی بھی پالیسی سٹیک ہولڈر کو اعتماد میں لیے بغیر نہ بنائے۔ پیاف کے سیئنر ممبران کو مختلف اداروں میں نمائندگی دی جائے۔ حکومت سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیے بغیر پالیسز بنائے گئی تو کاروباری برادری قبول نہیں کرئے گئی ۔حکومت سٹیک ہولڈرز پالیسز کی مشاورت میں شامل نہیں کرتی جس کی وجہ سے مسائل پیدا ہوتے ہیں ۔ ایف پی سی سی آئی ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ پر توجہ دے تو معیشت میں مثبت تبدیلی آئے گئی۔ مقامی انڈسٹری اور برآمد کیندگان کوایک ہی طرح کی سہولیات دی جائیں۔ اس موقع پر سیئنر وائس چیئرمین ایف پی سی سی آئی خواجہ شاہزیب اکرم نے کہا کہ ایف پی سی سی آئی کی موجودہ قیادت کاروبار کرنے میں آسانیاں پیدا کرنے اور کاروبارکرنے کی لاگت میں کمی لانے میں پچھلے سال کی طرح اپنا بھر پور کردار ادا کرئے گئی ۔ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں۔حکومت کوماحولیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے مستقل میں صنعتوں کو در پیش مسائل سے نمٹنے کے لیے ابھی سے منصوبہ بندی کرنا ہو گی۔سابق صدر ایف پی سی سی آئی میاں نجم نثار نے کہا کہ زراعت کی ترقی نہ ہونا ایک سنجیدہ مسئلہ ہے ،زراعت کا خام مال صنعتوں میں استعمال ہوتا ہے، بزنس کمیونٹی کو کئی چیلنجز درپیش ہیں۔ ایز آف ڈئوئنگ بزنس کے لئے کام کر رہے ہیں۔  ایف پی سی سی آئی سے ایک مضبوط آواز حکومتی ایوانوں تک پہنچانے میں بزنس مین ہینل کا اہم کردار ہے۔