اسلام آباد  (ویب ڈیسک)

ایوان بالاکے انتخابات کے لیے ملک بھر سے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ جاری ہے۔ اب تک  100 کاغذات نامزدگی جمع ہوگئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق سینیٹ انتخابات کے لیے پنجاب میں 17 ، سندھ میں 22 اور خیبرپختونخوا میں 30 کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے ہیں۔سینیٹ انتخابات کے لیے بلوچستان میں 25 اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 6 کاغذات نامزدگی جمع ہوئے ہیں۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق سینیٹ انتخابات کے لیے امیدواران آج  شام پانچ بجے تک اپنے کاغذات نامزدگی جمع کراسکیں گے۔ سینیٹ انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواران کی ابتدائی فہرست 16 فروری کو جاری کی  جائے گی۔