کورونا سے بعض ممالک میں اب بھی کشیدگی کا خطرہ ہے۔ عمران خان

 زراعت انسانی بقاء کیلئے بنیادی ضرورت ہے…بین الاقوامی زرعی ترقیاتی فنڈ کی گورننگ کونسل سے خطاب

اسلام آباد(ویب  نیوز)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کورونا وباء کے باعث بہت سے ملکوں میں حالات کشیدہ ہیں اور ابھی مزید کشیدگی کا خطرہ ہے،زراعت  انسانی بقا کیلئے بے حدضروری ہے 10کروڑ بچے  غذائی قلت کے باعث مسائل کا شکار ہوجاتے ہیں ہمیں مستقبل کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے  منصوبہ بندی کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بین الاقوامی زرعی ترقیاتی فنڈ  کے زیر اہتمام گورننگ کونسل اجلاس سے ورچوئل خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ زراعت  انسانی بقاء کیلئے بنیادی ضرورت ہے۔ سرمایہ  اور روزگار میںک می سے صنعت وتجارت کے مواقع میں بھی کمی آئی ہے ۔ ہمیں مستقبل کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے منصوبہ بندی کی ضرورت ہے یا تو ہم اکٹھے  ہوجائیں گے یا پھر مل کر چیلنجز سے کامیاب ہوکر نکلیں گے۔ گزشتہ سال میں نے کورونا  سے متاثرہ غریب ملکوں کیلئے قرضوں میں رعایت کیلئے عالمی مہم شروع کی  ترقی پذیر اور غریب ملکوں کوکورونا بحران سے نکلنے کیلئے 4.3 کھرب ڈالردرکار ہیں امیر ملکوں کو غریب ملکوں کیلئے قرضوں میں رعایت اور نرمی کا اعلان کرنا چاہیے اگر آپ دنیا  سے غربت اور بھوک ختم کرنا چاہتے ہیں تو ہمیں مل کر آگے  بڑھنا ہوگا انہوں نے کہاکہ پاکستان میں زرعی تجارت پر اجارہ داری رہی ہے کسانوں کو منافع خوروں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جاسکتا ۔  زرعی پیداوار بڑھانے کیلئے جدید ٹیکنالوجی  کا استعمال ناگزیر  ہے۔ زرعی پیداوار بڑھانے کیلئے  بہتر  بیجوں کی فراہمی ضروری ہے دیہی علاقوں کو انٹرنیٹ  اوربراڈ بینڈ کی سہولیات فراہم کرنے کیلئے  اقدامات تیز کرنا ہوں گے ہمیں خوراک کی پیداوار  اور استعمال کے رعایتی طریقوں پر نظرثانی کرنا ہوگی موجودہ حکومت  پلینیم ڈویلپمنٹ   اہداف کے حصول کو خصوصی اہمیت دیتی ہے ۔ پاکستان میں زرعی شعبے کو دو بڑے چیلنجز کا سامنا رہا۔ پاکستان میں زرعی  شعبہ ٹڈی دل کے حملے  اور کورونا وبا  سے متاثر ہوا سی پیک  میں زرعی شعبے میںجدت لانے کے کام کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ پاکستان  میں زگرعی شعبے کیلئے فنڈز میں تین گنا اضافہ کیا گیا ہے۔ زراعت انسانی بقاء کیلئے  بنیادی ضرورت ہے عالمی آبادی جلد 8 ارب تک پہنچ جائے گی ۔ 20 ممالک غذائی قلت کا شکار ہیں۔ 10کروڑ بچے  غذائی قلت کے باعث مسائل سے دوچارہوتے ہیں۔ دنیا کو کورونا وباء سے نمٹنے کے  دوران متعدد چیلنجز کا سامنا ہے جن سے مل کر نمٹناہوگا۔