سرینگر (ویب ڈیسک)

مقبوضہ جموں وکشمیر کے ضلع اننت ناگ کے سریگفوارہ کے جنگلاتی علاقہ شال گل میں عسکریت پسندوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان تصادم میں چار حریت پسندوں کے شہید ہونے کی اطلاع ہے۔
ساوتھ ایشین وائر کے مطابق پولیس اور آرمی کی مشترکہ کارروائی کے دوران علاقے کا محاصرہ کر سرچ آپریشن چلایا جا رہا تھا۔ علاقہ کی طرف جانے والے سبھی داخلی و خارجی راستوں کو بند کر دیا گیا ۔علاقے میں انٹرنیٹ سروس کو بھی بند کر دیا گیا ۔

اس سے قبل مقبوضہ کشمیر میں جنوبی ضلع پلوامہ کے قصبہ پانپور سے تین کلو میٹر کی دوری پر واقع لالپورہ گاوں کا بدھ کی صبح فوج نے اس وقت محاصرہ شروع کیا جب فوج کو گاوں میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کے بارے میں اطلاع موصول ہوئی۔

ساوتھ ایشین وائر کے مطابق فوج نے گاوں کو محاصرے میں لے کر گھر گھر تلاشی شروع کی  ۔عسکریت پسندوں کو ڈھونڈنے کے لئے ڈرون کیمروں کا بھی استعمال کیا گیا۔
گاوں کو فوج نے پوری طرح سے سیل کر کے رکھا  اور کسی بھی شخص کو مخصوص جگہ کی طرف آنے جانے کی اجازت نہیں دی جا رہی ۔
فوج نے علاقہ کے تمام داخلی و خارجی راستوں کو بند کر دیا گیا۔