لاہور (ویب ڈیسک)

ستائیس فروری 2019 کو پاکستان کی مسلح افواج نے بھارت کا غرور خاک میں ملا دیا۔ آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کی شاندار کامیابی پر پاکستانی قوم آج سرپرائز ڈے منا رہی ہے۔ دشمن کے دو جہاز ما گرائے اور پائلٹ ابھی نندن گرفتار ہوا۔

دشمن نے قوم اور پاک فوج کو للکارا تو بالا کوٹ کے جعلی آپریشن کا جواب لائن آف کنٹرول کے سماہنی سیکٹر میں دیا گیا۔ قوم کا سر فخر سے بلند ہوا اور دشمن کو منہ کی کھاناپڑی، یہ فتح ثبوت ہے کہ پاک فوج کے جذبہ ایمانی اور بلند حوصلوں کو شکست نہیں دی جا سکتی۔

ایل او سی پر تعمیر یہ یادگار اور لہراتا سبز ہلالی برچم، پیغام ہے کہ 27 فروری کو سرپرائز ڈے کے طور پر ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، یہ یادگار بھارت کی حزیمت کی نشانی ہے تو مسلح افواج اور عوام کے بلند حوصلوں کی امین بھی۔

آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان کی امن کی خواہش خطے میں استحکام کے لیے ہیں لیکن مسلح افواج دشمن کی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے ہمہ وقت تیارہیں۔