dandelions

15مارچ تک پولن کی مقدار عروج پر ہوگی،حفاظتی اقدامات یقینی بنائیں ،پولن الرجی سینٹر

اسلام آباد (ویب ڈیسک)

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہوا میں پولن کی شرح میں خطرناک حد تک اضافہ ہو گیا۔ پولن الرجی سینٹرنے وارننگ جاری کی ہے کہ 15 مارچ تک پولن کی مقدار اپنے عروج پر ہوگی۔ الرجی کے مریض ڈاکٹرز کی ہدایات کے مطابق حفاظتی اقدامات کو یقینی بنائیں۔ اسلام آباد میں 8 قسم کے پودے اور درخت ہیں جو ہوا میں پولن کے ذرات کا باعث ہیں۔ پیپر ملبری کا درخت سب سے زیادہ 97 فیصد پولن پیدا کرتا ہے۔ پیپر ملبری اور دیگر پودے مل کر پیک سیزن میں 45 ہزار فی کیوبک میٹر تک پولن پیدا کرتے ہیں۔واضح رہے کہ موسم بہار کی آمد کے ساتھ ہی اسلام آباد میں پولن کی مقدار میں خطرناک حد تک اضافہ ہو جاتا ہے جس سے پولن الرجی سے متاثرہ افراد سب سے زیادہ متاثر ہوتے ہیں۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے شہریوں کو باہر نکلتے وقت روزانہ نیا ماسک استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے۔