Qamar Bajwa

آرمی چیف سے قطر ی فورسز کے کمانڈر میجر جنرل سعیدحسن کی ملاقات
باہمی دلچسپی،پیشہ ورانہ امور اور علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال
جی ایچ کیو پہنچنے پر معزز مہمان کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا

راولپنڈی (ویب  نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے قطر امیری بری فورسز کے کمانڈر میجر جنرل سعیدحسن محمد الخیرین نے ملاقات کی ۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی،پیشہ ورانہ امور اور علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق قطر امیری بری فورسز کے کمانڈر میجر جنرل سعیدحسن محمد الخیرین نے جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو)کا دورہ کیا۔ جی ایچ کیو پہنچنے پر معزز مہمان کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔جی ایچ کیو میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات میں افغان امن عمل،دوطرفہ دفاع اور سلامتی کے تعاون کو بڑھانے سے متعلق اموربھی زیر غور آئے ۔آئی ایس پی آر کے مطابق میجر جنرل سعیدحسن محمد الخیرین نے علاقائی امن کیلئے پاک فوج کی مخلصانہ کوششوں کو سراہا ۔کمانڈر قطر فورسز نے کہا کہ پاکستان اور قطر کے باہمی تعلقات مزید مظبوط اور مستحکم ہو رہے ہیں۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاک فوج اپنے وقت آزمائشی دوست کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔کمانڈر قطر امیری لینڈ فورس نے یادگار شہدا پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی