ویوو نے 48 میگا پکزل کے بہترین کیمرہاور 5000 ملی ایمپیئر آور کی بڑی بیٹری سے آراستہ نیا فون vivo Y31 متعارف کروا دیا

لا ہور  (ویب نیوز )

سمارٹ فونز بنانے والی عالمی شہرت یافتہ کمپنی ویوو کی جانب سے پاکستان میں اسکی وائے سیریز میں ایک بہترین فون vivo Y31 کو متعارف کروا دیا گیا ہے۔ اس فون کی نمایاں خصوصیات میں ایک منفرد اور جاذب نظر ڈیزائن پروفائل، 48 میگا پکزل کا بہترین کیمرہ اور 18W کی تیز ترین چارجنگ سے مزین ایک بڑی 5000 ملی ایمپئیر اؐور کی بیٹری شامل ہیں۔

ویوو کی وائے سیریز ہمیشہ سے نوجوان نسل میں کافی مقبول رہی ہے اور اسکے نئے فون میں بھی ایسے فیچرز کو شامل کیا گیا ہے جو پاکستان کے نوجوانوں کے من پسند ہوں۔خاص طور پر کیمرہ کے حوالے سے فون میں نائیٹ موڈ، فلٹرز اور آڈیو بوسٹر کی نئی ٹیکنالوجی کو متعارف کروایا گیا ہے۔

فون میں موجود  48 میگا پکزل کے ٹرپل کیمرہ کی بدولت صارفین دن ہو یا رات، بہترین کوالٹی کی صاف تصاویر  لے سکتے ہیں۔ اسی کے ساتھ ساتھ فون میں موجود سپر میکرو اور سپر نائیٹ موڈ ہر طرح کی تصاویر اتارنے کے لیے موزوں ترین ہیں۔ Y31 کا ویڈیو کیمرہ بھی EIS سے مزین ہے ، جسکی بدولت ویڈیوز کو Ultra-stable طریقے سے ریکارڈ کیا جاسکتا ہے۔

Y31 میں 4 گیگا بائیٹ کی ریم اور 128 گیگا بائیٹ کی بڑی سٹوریج کو شامل کیا گیا ہے، فون میں کوالکام کا بہترین پراسیسر بھی نصب ہے تاکہ صارفین تمام ایپلی کیشنز اور گیمز کو باآسانی چلا سکیں۔ Y31 کی بڑی 5000 ملی ایمپئیر آور کی بیٹری اور 18Wکی تیز ترین چارجنگ فون کو منٹوں میں ہی چارج کر دیتی ہے۔

تصاویر کے ساتھ ساتھ فون میں موجود آڈیو بوسٹر آپ کو آواز کے لیے بھی بہترین سہولیات فراہم کرتا ہے۔ اسکا فل ویو ڈسپلے ایچ ڈی ریزولیوشن فراہم کرتا ہے اور سائیڈ پر موجود فنگر پرنٹ سکینر تیزی سے فون کو ان لاک کردیتا ہے۔

قیمت اور دستیابی:

ویوو کا نیا Y31 اس وقت پاکستان بھر میں 34,999 روپے کی قیمت میں دستیاب ہے اور اس میں دو رنگ Ocean Blueاور Racing Black پیش کیے گئے ہیں ۔

ویوو کی جانب سے Y31 کے ساتھ 1 سال کی وارنٹی فراہم کی جارہی ہے۔ کسی خرابی کی صورت میں 15 دن تک مفت تبدیلی اور ایسسریز کے لیے بھی 6 ماہ کی وارنٹی دی جاتی ہے۔ ویوو کا یہ نیا فون پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی سے منظور شدہ ہے اور پاکستان کے تمام نیٹورکس پر ڈول سم، فور  جی، ایل ٹی ای، تھری جی اور ٹو جی سروسز فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ زونگ صارفین سم کارڈ سلاٹ نمبر 1 میں اپنا کارڈ استعمال کرتے ہوئے 12 گیگا بائیٹ مفت ڈیٹا بھی حاصل کرسکتے ہیں۔