10بڑے شہروں میں چینی کی قیمت 100روپے فی کلو سے بھی زائد ہو گئی
کراچی میں چینی110، اسلام آباد اور راولپنڈی میں105روپے فی کلو تک پہنچ گئی

اسلام آباد(ویب  نیوز)ملک کے 10بڑے شہروں میں چینی کی قیمت 100روپے فی کلو یا اس سے بھی زائد ہو گئی ہے۔ ادارہ شماریات کے مطابق کراچی میں چینی سب سے مہنگی فروخت ہورہی ہے اور یہ قیمت110روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔ جبکہ ملک میں چینی کی اوسط فی کلو قیمت 98روپے 50پیسے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔ اسلام آباد اور راولپنڈی میں چینی کی قیمت 105روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔ کوئٹہ، بہاولپور، ملتان، سیالکوٹ اور پشاور میں چینی کی فی کلو قیمت 100روپے ہے۔