اسلام آباد (ویب ڈیسک)

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اچھی بات ہے اپوزیشن لانگ مارچ سے پیچھے ہٹی ۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی استحکام ملک کی ضرورت ہے، اپوزیشن پارلیمان میں ایک قدم آگے بڑھائیں اور انتخابی اصلاحات سے بات چیت کا آغاز کریں۔انہوں نے کہا کہ اچھی بات ہے اپوزیشن لانگ مارچ سے پیچھے ہٹی ہے، پارلیمان میں ایک قدم آگے بڑھیں، انتخابی اصلاحات کریں، نئے الیکشن قوانین اور الیکشن کمیشن کی تشکیل کرتے ہیں، عدالتی اور انتظامی اصلاحات وقت کی ضرورت ہیں اپوزیشن تجاویز دے۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی سسٹم میں سٹیک ہولڈر ہے، سندھ حکومت پیپلزپارٹی کے پاس ہے وہ کبھی استعفوں کی حمایت نہیں کریگی،استعفوں کی حمایت بس وہ کر رہے جو اس وقت سٹیک ہولڈر نہیں ہیں۔