لاہور (ویب نیوز )

واڈا ٹرانزسٹ سلوشن نے بی او پی کی زیر قیادت سینڈیکٹ کے ذریعے لاہور میٹرو بس منصوبے کی بسوں کی خرایداری کیلئے 2.60 ارب روپے

کی فنانسنگ حاصل کر لی

واڈا ٹرانزسٹ سلوشن (پرائیوٹ لمیٹڈ) نے 2.60 ارب ٹرم لون بی او پی ریز قیادت بینکوں کے سینڈیکٹ سے حاصل کرنے کے معاہدے پر دستخط کر دیئے۔ سامبا بینک لمیٹڈ، عسکری بینک لمیٹڈ، بینک الفلاح اور جے ایس بینک اس سنیڈیکیٹ ٹرانزیکشن کو فراہم کرنے میں شریک ہیں۔

لاہور میٹرو بس سروس منصوبہ شہر کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور وقت کے ساتھ ساتھ شہر کے ٹرانسپورٹیشن نیٹ ورک میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت اختیار کر چکا ہے۔اس منصوبے کے باعث نہ صرف شہریوں کو سستی اور قابل بھروسہ ذریعہ آمد ورفت میسر آیا ہے بلکہ ساتھ ہی غیر معمولی ٹریفک کے باعث پیدا ہونے والے آلودگی میں بھی کمی واقع ہوئی ہے۔ مارچ 2013 میں افتتاح کے بعد پنجاب ماس ٹرنزیٹ اتھارٹی کی جانب سے پہلا آٹھ سالہ معاہدہ ترک کمپنی کے ساتھ کیا گیا تھا۔تاہم اس مرتبہ واڈا ٹرانزسٹ بھی مسابقتی پیشکشوں کے عمل کے ذریعے منتخب ہوئی ہے۔

واڈا نے اپنے آپریشنز کا آغاز 2017کے دوران رزاق گروپ،ٹرانزسٹ ایسوسی ایٹڈ اور پاکستان کٹیلسٹ فنڈ(جی ایس بینک + یو ایس ایڈ) کے اشتراک سے ملتان بس فیڈر منصوبے سے کیا۔ وقت کے ساتھ واڈا نے میٹرو بس کے آپریشن میں مہارت حاصل کی اور اب اگلے آٹھ سال کے لیے لاہور میٹرو بس کے انتظامات سنبھالے گی۔

دی بینک آف پنجاب نے 2013 میں ترک آپریٹر کو میٹرو کی خریداری کے لیے وسائل فراہم کیے تھے۔ بینک نے اب دوسرے مرحلے کیلئے بھی مرکزی کردار ادا کر کے اپنے کسٹمرز کو سٹرکچر فنانسنگ کی سہولت کی فراہمی میں اپنی مضبوط پوزیشن ظاہر کی ہے۔