500 طلبہ کیخلاف مقدمہ درج …آن لائن امتحانات نہ لینے پر احتجاج کی سزا

لاہور’نجی یونیورسٹی کے 500 طلبہ کیخلاف مقدمہ درج

مقدمے میں توڑ پھوڑ ہنگامہ آرائی سمیت دیگر الزامات لگائے گئے ہیں

لاہور (ویب  نیوز)لاہور میں جوہر ٹائون میں نجی یونیورسٹی کے باہراحتجاج کے دوران توڑ پھوڑ اور آگ لگانے والے 500 سے زائد طلبہ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق نواب ٹائون تھانے میں درج ہونے والے مقدمے میں چار سے پانچ سو طلبہ کو نامزد کیا گیا ہے ۔مقدمہ نجی یونیورسٹی کے سیکیورٹی انچارج نوید مختار کی مدعیت میں درج کیا گیا، مقدمے میں توڑ پھوڑ ہنگامہ آرائی سمیت دیگر الزامات لگائے گئے ہیں ۔مقدمے میں متعدد طلبہ کو بھی نامزد بھی کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ طلبہ گزشتہ روز آن لائن امتحانات نہ لینے پر احتجاج کر رہے تھے۔

 

 

Editor

Next Post

زائد اثاثے ،خورشید شاہ کے 14میںسے13فرنٹ مینوں کوکلین چٹ

بدھ جنوری 27 , 2021
زائد اثاثے ،خورشید شاہ کے 14میںسے13فرنٹ مینوں کوکلین چٹ  خورشید شاہ کے فرنٹ مین ہونے کی بناء پر انکوائری میں تحقیقات کی گئیں  تاہم کوئی شواہد نہیں ملے،نیب پراسیکیوٹر   عدالت نے نیب    رپورٹ جمع کر انے کے بعد اعجاز احمد، بہلاج مل اور دیگر کی جانب سے دائر ضمانت کی […]