پاکستان نے 5 ماہ سے بند بھارت سمیت تمام پروازوں کے لئے فضائی حدود کھول دیں


پاکستان نے 5 ماہ سے بندبھارت سمیت تمام پروازوں کے لئے فضائی حدود کھول دیں
 تمام روٹس کے طیارے پاکستانی فضائی حدود استعمال کرسکیں گے، سول ایوی ایشن نے نوٹم جاری کردیا  
 فضائی حدود کی بندش ختم ہونے کے بعد لاہور سے نئی دہلی، بنکاک، کوالالمپور، سری لنکا اور ارمچی کی پروازیں بحال ہوگئی ہیں
 ابھی تک شمال سے جنوب اور جنوب سے شمال کے صرف تین روٹ کھلے تھے تاہم اب تمام روٹس پروازوں کے لیے کھول دیے گئے ہیں
 اب بھارتی ایئر لائنز بھی پاکستانی ایئر اسپیس استعمال کر سکتی ہیں، سول ایوی ایشن اتھارٹی  
ائیراسپیس بند ہونے سے سول ایوی ایشن اتھارٹی کو روزانہ 15 کروڑ کا نقصان ہورہا تھا


اسلام آباد(صباح نیوز) پاکستان نے  5 ماہ سے بندبھارت سمیتتمام پروازوں کے لیے اپنی فضائی حدود کھول دی ہیں، سول ایوی ایشن اتھارٹی نے باقاعدہ ناٹم جاری کردیا۔ پاکستان نے پاک بھارت کشیدگی کے بعد 27 فروری سے بند تمام پروازوں کے لئے فضائی حدود کھول دی۔ اس سلسلے میں سول ایوی ایشن نے نوٹم جاری کردیا ہے۔ جس کے بعد تمام روٹس کے طیارے پاکستانی فضائی حدود استعمال کرسکیں گے۔ فضائی حدود کی بندش ختم ہونے کے بعد لاہور سے نئی دہلی، بنکاک، کوالالمپور، سری لنکا اور ارمچی کی پروازیں بحال ہوگئی ہیں۔سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق ابھی تک شمال سے جنوب اور جنوب سے شمال کے صرف تین روٹ کھلے تھے تاہم اب تمام روٹس پروازوں کے لیے کھول دیے گئے ہیں، جس کے بعد اب بھارتی ایئر لائنز بھی پاکستانی ایئر اسپیس استعمال کر سکتی ہیں۔یاد رہے کہ 27 فروری کو پاکستانی حدود میں گھسنے والے بھارتی طیارے کو مار گرائے جانے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوا تھا جس کے بعد سے اسلام آباد، کراچی، لاہور، پشاور، کوئٹہ، ملتان، سکھر، سیالکوٹ سمیت کئی شہروں کے ہوائی اڈوں سے پروازیں منسوخ کردی گئی تھیں جب کہ پاکستان نے غیر ملکی پروازوں کے لیے اپنی فضائی حدود بھی بند کردی تھی، تاہم چند روز بعد اہم ہوائی اڈے کھول دیے گئے تھے، ابتدائی طور پر ابتدائی طور پر 3 روٹس کھولے گئے تھے۔ تاہم مشرقی حدود نہیں کھولی گئی تھیں جس سے صرف پاکستان کو یومیہ 15 کروڑ روپے کا نقصان ہورہا تھا۔
#/S 

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.