91 گھنٹے بعد بچی کے زندہ بچ جانے پر اردوان کا ٹوئٹ

Turkey earthquack

ترکی کے شہر ازمیر میں خوفناک زلزلہ آنے کے 91 گھنٹوں بعد چار سالہ بچی کو عمارت کے ملبے سے زندہ نکال لیا گیا،

بچی کی حوصلہ افزائی کرنے اور امدادی کارکنان کی ستائش کے طور پر تُرک صدر رجب طیب اردوان نے ایک ٹوئٹ بھی کیا ہے۔

اپنے ٹوئٹ میں اردوان نے اللّٰہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا اور کئی گھنٹے ملبے تلے دبے رہنے کے باوجود ننھی بچیوں کے زندہ  بچ جانے کو معجزہ قرار دیا ہے۔

Turkey earthquack child

اردوان کا کہنا تھا کہ ’خدائے برتر کا شکر ہے کہ جس نے معجزہ دکھاتے ہوئے ہمیں پُرامید رہنے کا ایک اور موقع دیا۔‘

انہوں نے لکھا کہ معجزانہ طور پر بچ جانے والی بچی نے امدادی کارکنان کے حوصلے بلند کئے ہیں۔

خیال رہے کہ ازمیر میں 91 گھنٹوں تک عمارت کے ملبے میں دبی چار سالہ بچی آئیدا معجزانہ طور پر زندہ رہی۔

ازمیر کے میئر کا کہنا ہے کہ ہم نے91 گھنٹوں میں ایک معجزہ دیکھا ہے۔

Editor

Next Post

وزیراعظم کا چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کیلیے اضافی بجلی کی قیمت آدھی کرنے کا اعلان

منگل نومبر 3 , 2020
اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ یکم نومبر سے چھوٹی اور درمیانے درجے کی صنعتوں کو اضافی بجلی 50 فیصد کم قیمت پر دیں گے۔ وزیراعظم عمران خان نے توانائی شعبے سے متعلق اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ مقابلے کے اس دور میں پاکستان […]