موڈیز نے پاکستان کی ریٹنگ مستحکم قرار دیدی

موڈیز نے پاکستان کی ریٹنگ مستحکم قرار دیدی

موڈیز نے غیر یقینی اور مشکل ترین حالات میں پاکستانی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار کیا،وزارت خزانہ

اسلام آباد(ویب ڈیسک  )عالمی ریٹنگ کے ادارے موڈیز نے پاکستان کی ریٹنگ مستحکم قرار دے دی ۔وزارتِ خزانہ پاکستان نے ایک بیان کے ذریعے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ موڈیز نے پاکستان کی ریٹنگ مستحکم قرار دے دی ہے۔وزارتِ خزانہ کے مطابق موڈیز نے پاکستان کی ریٹنگ مستحکم سے کم کرنے کا جائزہ لیا تھا، جائزے کے بعد موڈیز نے پاکستان کی ریٹنگ بی تھری برقرار رکھی۔وزارتِ خزانہ نے کہا کہ موڈیز کی جانب سے پاکستان کی ریٹنگ بی تھری برقرار رکھنا اقتصادی و مالی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار ہے۔وزارت خزانہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ موڈیز نے غیر یقینی اور مشکل ترین حالات میں پاکستانی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

Editor

Next Post

لاہور ہائیکورٹ: پھل فروشوں، فارمیسیز میں بھی پلاسٹک بیگز کے استعمال پر پابندی

ہفتہ اگست 8 , 2020
لاہور: (ویب  ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے پلاسٹک بیگز کے استعمال پر مکمل پابندی عائد کر دی، پھل فروش، میڈیکل سٹور اور پرچون کی دکانوں پر بھی پلاسٹک بیگ استعمال نہیں ہوگا۔ عدالت نے محکمہ تحفظ ماحول کو عدالتی حکم پر من و عن عملدرآمد کرانے کا حکم دے دیا۔  جسٹس […]