GB انتخابات کے سرکاری نتائج، 10 نشستوں پر PTI کامیاب

گلگت (ویب ڈیسک)

چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز خان نے گلگت بلتستان میں ہونے والے حالیہ انتخابات کے سرکاری نتائج کا اعلان کر دیا ہے جس کے مطابق پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) 10 نشستوں سے کامیاب ہوئی ہے۔

چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز خان کی جانب سے گلگت بلتستان کے تمام 24 حلقوں کے نتائج کا سرکاری اعلان کیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے کامیاب امیدواروں کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے، جس کے مطابق جی بی اے 2 سے پی ٹی آئی کے امیدوار فتح اللّٰہ خان کامیاب ہوئے یہں۔

جاری کیئے گئے اس نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف 10 نشستوں پر کامیاب قرار پائی ہے، آزاد امیدواروں نے 7 سیٹیں حاصل کیں۔

نوٹیفکیشن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پیپلز پارٹی 3، مسلم لیگ نون 2، جے یو آئی ف اور ایم ڈبلیو ایم ایک ایک سیٹ جیتنےمیں کامیاب ہوئی ہیں۔

Editor

Next Post

پاکستان میں سونے کی قیمت میں یکدم 2350 روپے کی کمی

منگل نومبر 24 , 2020
کراچی (ویب ڈیسک) بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کے بعد پاکستان میں بھی سونے کی قیمت میں واضح کمی ہوئی۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس 24 قیراط سونے کی قیمت 51 ڈالر گھٹ کر 1815 ڈالر کی سطح پرپہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں […]