تکف اور جاز نے  1,652اسکولوں کو ڈیجیٹل ٹیکنالوجی میں منتقل کرنے کیلئے اشتراک کیا ہے

Jazz اور TCF نے نئے اختراعی ڈیجیٹل ایجوکیشن پروجیکٹ کے آغاز کے لئے اشتراک کرلیا۔

سٹیزن فاؤنڈیشن (TCF)اور پاکستان کے نمبر ون4Gآپریٹر اور سب سے بڑے انٹرنیٹ اور براڈ بینڈسروسپرووائیڈرJazzنے
TCF 1,652اسکولوں کو ڈیجیٹل ٹیکنالوجی میں منتقل کرنے کیلئے اشتراک کیا ہے جس کا پاکستان بھر میں اور آزاد جموں اور کشمیر میں 266,000 طلبہ پر مثبت اثر پڑے گا۔Jazz،TCFکے موجود اسکول منیجمنٹ ایپلی کیشن میں استعمال ہونے والی پرانی ٹیبلیٹس اور موبائل فونز کوتبدیل کرنے میں بھی مدد دے گا جس سے پرنسپلززیادہ مستعدی کے ساتھ ڈیٹا جمع کرسکیں گے۔
تین سال کے عرصے پر محیط، اس اشتراک میں سیکھنے کا مربوط نصاب، کمپیوٹر لیبزکی آرائش نو اور ایک ڈیجیٹل اسکول منیجمنٹ نظام متعارف کروائے جائیں گے۔موجودہ کمپیوٹر لیبزکی آرائش نو ار 500بیٹری کی پاورپر مبنی آڈیو ویژوئل کمرے تیارکئے جائیں گے۔ TCFایک نیا، منفرد ڈیجیٹل لیٹریسی نصاب متعارف کروائے گا جو مربوط سیکھنے کے طریقے کیلئے تشکیل دیا گیا ہے۔ اساتذہ آن لائن میٹریل مع روایتی مخصوص کلاس روم کے ذریعہ مشترکہ طور پرنصابی کتب میں درج تصورات کو واضح کرکے پڑھائیں گے۔ اس سہولت کیلئے 3,584 ٹی سی ایف اساتذہ کو یہ اسٹیٹ آف دی آرٹ ٹیکنالوجی سیکھنے کیلئے تربیت دی جائے گی۔

اس ڈولپمنٹ کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے ٹی سی ایف کے صدر اور سی ای او سید اسد ایوب احمدنے کہا،”یہ ہر بچے کا حق ہے اور وہ 21ویں صدی کی تعلیم حاصل کرسکتاہے۔ ہم کئی سال سے ٹیکنالوجی کے استعمال کے طریقوں پر تجربات کررہے ہیں جو سیکھنے کے عمل میں معاون ثابت ہوں۔ Jazzکا یہ تعاون ہمیں بروقت حاصل ہوا ہے کہ ہم مئے حل متعارف کروا سکتے ہیں جو پاکستان میں ایک ماڈل کے طور پر ممکن ہوگیا ہے۔

Jazzکے چیف کارپوریٹ اینڈ ریگولیٹری افیئرز آفیسر سید فخر احمد نے اس سلسلے میں بتایا،”ٹی سی ایف کے ساتھ ہمارا کئی کا تعاون نوجوانوں کو معیاری تعلیم اور مہارت کے ذریعے بااختیار بنانے کے باہمی خصوصی مقصد پر مبنی ہے جو ڈیجیٹل دور کا تقاضہ ہے۔ہم TCF کو ڈیجیٹل میں منتقلی کی تکمیل کیلئے مدد دے رہے ہیں تاکہ ایک مضبوط سیکھنے کے مواقع فراہم کئے جائیں جو وقت کی ضرورت، قابل قدر اور ڈیجیٹل دور کی مہارت مہیاکرتے ہیں۔

نوجوانوں کو ڈیجیٹل طور پر بااخیتار بنانے کی قو ت پر مبنی اور حکومت پاکستان کے ڈیجیٹل پاکستان وژن کے تحتJazz طویل المدت، مستحکم حل پیش کرنے کیلئے اپنے وسائل اور مہارت کو مجتمع کرکے فراد اور وسیع تر معاشرے کی بہتری اور فلاح کیلئے اشتراک کرتا رہے گا۔