لاہور(سٹاف رپوٹ): پاکستان کے معروف آئی او ٹی کمپنی TPL Trakker کو نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ (NITB) اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (NCOC) کی جانب سے لوکیشن بیسڈ سروسز (LBS) فراہم کنندہ کے طور پر منتخب کیا گیا ہے جس کا مقصد پاکستان کی کورونا وائرس (COVID-19)کے خلاف جنگ میں قومی سطح پر متعدد درخواستوں پر عملدرآمد کرنے میں سہولت فراہم کی جا سکے۔

اس اشتراک سے TPL میپ کے ذریعہ TPL Trakker کی میپنگ کی سہولت سے اس وباء کے دوران پاکستانی عوام کی مدد کے لئے نقشہ، تجربہ، رپورٹنگ اورملک بھر میں کیسز کو بروقت مدد فراہم کرنے کے مقصد کیلئے سرکاری درخواستوں کو ضروری لوکیشن بیسڈ سروسز (ایل بی ایس) کے ذریعہ اپنے اہم کردار کو جاری رکھے گا۔یہ دیکھتے ہوئے کہ اس شراکت داری کا آغاز جون میں اسمارٹ لاک ڈاؤن پروگرام میں کیا گیا کورونا کیسسز کے اضافے سے نمٹنے میں کامیاب ثابت ہوا، جبکہ بیشرفت کا اگلا مرحلہ فعال کیسسز کے ردعمل کو بڑھانے اور بہتر بنانے کیلئے تیار کیا گیا ہے۔

اسمارٹ لاک ڈاؤن ڈیش بورڈ نے اس وباء کے پھیلاؤ کے ہاٹ سپاٹ کی نشاندہی کرنے اور اس کے نتیجے میں صوبائی حکومتوں کو جیوبیسڈ اسمارٹ لاک ڈاؤن عائد کرنے میں معاونت فراہم کرتے ہوئے انٹریکٹیو نقشہ دستیاب کرتا ہے۔ TPL Trakkerکا ایل بی ایس اب NITBاورNCOC کے مینڈیٹ کے اگلے مرحلے میں ایک اہم کردار ادا کرے گا۔ جس میں انٹیلی جنٹ ریسورس مینجمنٹ سسٹم اور پاک نگہبان موبائل ایپلی کیشن کو مزید مستحکم بنایا جائے گا۔ TPL Trakker کے لوکیشن کی اہلیت کے ساتھNITB اورNCOC اسپتالوں کی اہلیت، شہریوں کے لئے ان کی قربت اور وسائل کی دستیابی جیسے اہم وسائل کے انتظام کے چیلنج کو حل کر رہا ہے۔ پاک نگہبان موبائل اپیلی کیشن کے ذریعہ عوام کو صحت، لیب کی سہولیات کے علاوہ ضرورت پڑنے پر انہیں صحیح جگہ پر صحیح معلومات فراہم کرسکتے ہیں۔

معاہدے کے موقع پرTPL Trakkerکے چیف ایگزیکٹیو آفیسر سرور علی خان کا کہنا تھا کہ ہم اپنی ڈیجیٹل سہولیات اور خدمات کے ذریعہ کارپوریٹ سماجی ذمہ داریوں اور اس وباء کے خاتمے کاقومی مقصد حاصل کرنے کیلئے پر عزم ہیں۔ خوشی ہے کہNITB اورNCOC ہماری لوکیشن بیسڈ سہولیات سے مستفید ہو رہا ہے اور اس کے نتیجے میں وباء پر قابو پانے میں ہمارا مثبت کردار ہے جبکہ اگلے مرحلے میں ویب اور موبائل ایپلی کیشن کی طاقت استعمال کر رہے ہیں۔ ہم ان کی کوششوں کی حمایت جاری رکھیں گے اور ہم اپنے اداروں کے مابین طویل اور نتیجہ خیز تعاون کو جاری رکھیں گے۔

اس اشتراک میں حصے کے طور پر استعمال ہونے والی لوکیشن کی خدمات پاکستان میں تجارتی صارفین کے ساتھ ان کی مقبولیت اور استعمال تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ ایل بی ایس کی APIپر رسائل حاصل کی جاسکتی ہے۔

نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر شباہت علی شاہ نے کہا کہ TPL Trakkerنے پاکستان میں COVID-19وائرس کے پھیلاؤ کو مؤثر طریقے سے ختم کرنے کیلئے NITBکو اہم ڈیجیٹل ٹولز اور خدمات کی فراہمی کیلئے اپنے لوکیشن بیسڈ ٹیکنالوجی، مہارت اور خدمات تک رسائی کو ممکن بنایا ہے۔ ابتدائی مرحلہ میں خیرت انگیز کامیابی اورr TPL Trakke جیسے شراکت داروں کے تعاون سے حالیہ پیشرفت مرکزی کوائف سسٹم کے بارے میں ہمارے وژن اور کورونا کے چیلنجوں کا ذہین رد عمل حقیقت بنارہی ہے۔