PITB اور IPH کے مابین تعاون کی یاد داشت پر دستخط

پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ، انسٹیٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ کے سسٹم کو ڈیجٹلائز کرنے

آئی ٹی کے شعبہ میں اسٹاف کی تربیت اور آئی ٹی سلوشنز تیار کرنے میں تعاون فراہم کرے گا

لاہور (ویب ڈیسک ) چیئرمین بورڈ آف مینجمنٹ، انسٹیٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ اور سابق گورنر پنجاب لیفٹننٹ جنرل (ریٹائر) خالد مقبول نے کہا ہے کہ کورونا کی وباء نے دنیا بھر طرز زندگی اور نظام کو بدل کر رکھ دیا ہے اور تعلیم، صحت، کامرس سمیت تمام شعبہ جات میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ گیا ہے اور تمام سرگرمیاں آن لائن ہورہی ہیں۔خالد مقبول نے مزید کہا کہ IPH کو بھی وقت کے تقاضوں کے مطابق جدید خطوط پر استوار astwar کیا جارہا ہے اور ادارے میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے استعمال کو فروغ دینے کے ساتھ اسٹاف کی تربیت کے اقدامات کئے جا رھے ہیں۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار یہاں انسٹیٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ (IPH) اور پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ (PITB) کے مابین مفاہمت کی یاد داشت MoU پر دستخط کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوے کہی۔ ڈین IPH پروفیسر ڈاکٹر زرفشاں طاہر، ممبر BOM, عمران اقبال، فیکلٹی ممبر ز، PITB کے ایکسپرٹس نے تقریب میں شرکت کی۔ MoU پر چیئرمین BoM لیفٹننٹ جنرل (ر) خالد مقبول اور پراجیکٹ ڈائریکٹر PITB علی رضا خیری نے دستخط کئے۔ ڈین پروفیسر ڈاکٹر زرفشاں طاہر کا کہنا تھا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے استعمال، سسٹم کی ڈیجٹلائزیشن اور اسٹاف کی تربیت سے انسٹیٹیوٹ کی کارکردگی اور سروسز کے معیار میں مزید بہتری آئیگی۔ خالد مقبول نے مزید کہا کہ سرکاری۔ محکموں میں آئی ٹی کے استعمال کو فروغ دینے، دفتری ریکارڈ کی ڈیجٹلائزیشن اور سرکاری محکموں کے اسٹاف کو آئی ٹی میں ٹریننگ فراہم کرنے میں میں PITB نے گرانقدر خدمات سر انجام دی ہیں جس سے کام کی جلد ڈسپوزل کے ساتھ شفافیت میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.