پاکستان کے معروف ڈیلیوری پلیٹ فارم foodpanda Pakistan نے اپنی فوڈ اور گروسری ڈلیوری ایپ کو تقویت دینے کے لئے پاکستان کی واحد لائسنس کی حامل ڈیجیٹل میپنگ کمپنی اور TPL Traker کے میپنگ ڈویژن TPL Maps کے ساتھ شراکت داری کی ہے۔
ملک کے 30 شہروں میں آپریشنز اور وسیع پارٹنر بیس کے ساتھ foodpanda Pakistan ملک میں سب سے بڑا فوڈ ڈیلیوری پلیٹ فارم ہے۔ TPL Maps کا سب سے بڑا لوکیشن بیسڈ ڈیٹا سیٹ پاکستان میں 400 سے زائد شہروں، 4.5 ملین جیو کوڈڈ ایڈریسز اور 6 لاکھ کلو میٹر روڈ نیٹ ورک پر TPL Maps کی لوکیشن بیسڈ سروسز (LBS) APIs کے ذریعے قدر، پیمائش اور کارکردگی فراہم کرنے کے لئے تیار کیا گیا ہے۔ اس سے نہ صرف foodpandaکو وقت کی بچت اور ریسٹورنٹس کے انتخاب کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی بلکہ وہ اپنی ڈیلیوری خدمات کو بھی صحیح وقت اور درست پتہ پر آرڈر ڈیلیور کرنے کے ساتھ بہتر بنائے گا۔
پاکستان میں اسٹارٹ اپس اور قائم کردہ کاروباروں کی بڑی تعداد TPL Maps کی LBS APIs کو ٹیسٹ اور منتخب کر رہے ہیں تاکہ اپنے ڈیجیٹل اثاثوں کی لوکیشن کو فعال کیا جا سکے۔ LBS کے ذریعے یہ ادارے اپنے صارفین کو ریسٹورنٹ، سیاحتی مقام، ریٹیل اور دیگر اہم پوائنٹ آف انٹرسٹ (POIs) کیلئے مناسب مقام کی معلومات فراہم کر رہے ہیں۔ ملک میں مقامی LBS فراہم کرنے والی معروف ادارے کے طور پر TPL Trakker جدید، ڈیجیٹل، پیداواری اور عالمی مسابقتی پاکستان کی تشکیل کے حوالے سے آن ڈیمانڈ ڈیجیٹل معیشت کی ترقی کیلئے تیار ہے۔ پاکستان میں کسی بھی میپنگ سروس کے مقابلہ میں سب سے زیادہ POIs اور گھریلو پتہ جات کے ساتھ TPL Maps APIs فوڈ ڈیلیوری ایپس کیلئے اہم کردار ادا کرے گی اور اس بات کو یقینی بنائے گی کہ صارفین صحیح وقت میں درست ریسٹورنٹ کے ساتھ منسلک ہیں۔
شراکت داری کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے TPL Trakker کے CEO سرور علی خان نے کہا کہ foodpanda Pakistan جیسی ایک معروف فوڈ ڈلیوری سروس کی طرف سے TPL Maps کی LBS APIs کا انتخاب TPL Trakker میں ہونے والے جدید کام اور ہماری خدمات کے معیار کا بین ثبوت ہے۔ ہمارا میپنگ ڈویژن پاکستان میں معروف برانڈز کیلئے تیزی سے ترجیحی لوکیشن سروسز اور حل فراہم کرنے والا ادارہ بن رہا ہے۔ ہماری ڈیٹا، ٹیکنالوجی پر مبنی کارکردگی اور اعلیٰ کسٹمر سپورٹ کیلئے لگن متعدد صنعتوں کے ساتھ وفاداری کی تشکیل میں معاون ثابت ہو رہی ہے۔
فوڈ پانڈا پاکستان کے CEO نعمان مرزا نے کہا کہ لوکیشن انٹیلی جنس، ڈیلیوری کمپنیوں کی کامیابی کا اہم جزو ہے۔ پاکستانی مارکیٹ میں زبردست صلاحیت موجود ہے اور مقام اور ایڈریس کی درستگی کو بہتر بنانے کے لئے TPL Maps کے ساتھ شراکت داری پر ہمیں فخر ہے۔ ہم پاکستان میں تیز ترین تجارت میں لیڈر ہیں اور اس شراکت داری سے ہمارے صارفین کو فوڈ پانڈا کے ذریعے فوڈ اور گروسری کی فراہمی پہلے سے تیز ہوسکے گی۔