اسلام آباد (ویب ڈیسک)

عالمی ادارۂ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کہا ہے کہ ویکسین لگوانے کے بعد احتیاطی تدابیر چھوڑنا کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا سبب بن رہا ہے۔

ڈبلیو ایچ اونے کہا ہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کیسز اور اموات میں اضافہ ویکسین کو نجات دہندہ سمجھنے کے باعث ہو رہا ہے۔

عالمی ادارۂ صحت کے مطابق کورونا کیسز میں اضافے کی کئی وجوہات ہیں جن میں وائرس کی نئی اقسام، حفاظتی اقدامات پرعمل نہ کرنا اور لاک ڈاؤن کے خاتمے کے بعد معمول کی زندگی کی جانب واپس لوٹنے جیسی غلط فہمیاں شامل ہیں۔

ڈبلیو ایچ او کی ترجمان مارگریٹ ہیرس کے بقول وباء میں اضافے کی ایک اور وجہ یہ غلط تاثر بھی ہے کہ ویکسین آنے کے بعد اب یہ وباء ختم ہو جائے گی۔

اُن کا کہنا تھا کہ لوگ اس غلط فہمی کا شکار ہیں۔